Headlines

بلوچستان میں ہزاروں اسکول بند؛ ‘چاہتے ہیں بچے تعلیم حاصل کریں، مزدوری نہ کریں’

بلوچستان میں تعلیمی سہولیات کی کمی کی شکایات بڑھتی جا رہی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں اساتذہ کی کمی، منتشر آبادیوں، امن و امان کی صورتِ حال اور سیاسی عدم دلچسپی کے باعث 3500 کے قریب اسکول بند ہو چکے ہیں جس سے ایک لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں۔ حکومت ان تعلیمی اداروں کو فعال بنانے کے لیے کیا کر رہی ہے؟ دیکھیے کوئٹہ سے مرتضیٰ زہری کی اس رپورٹ میں۔

.....مزید پڑھیئے

تحریکِ انصاف کی آن لائن الیکشن مہم، سوشل میڈیا تک رسائی پھر متاثر

پاکستان میں صارفین کو انٹرنیٹ کے استعمال اور سوشل میڈیا تک رسائی میں ایک بار پھر دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ سب ایک ایسے موقع پر ہوا جب جیل میں قید سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے آن لائن اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔

.....مزید پڑھیئے

پاکستان میں مہنگائی: ‘آنے والی حکومت کو کچھ سخت فیصلے کرنے ہوں گے’

پاکستان میں مہنگائی کی شرح دسمبر میں 29 فی صد سے زیادہ رہی۔ ملک میں عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتیں مہنگائی کو کم کرنے کے دعوے تو کر رہی ہیں۔ لیکن ماہرین سمجھتے ہیں کہ مہنگائی میں کمی کے لیے آنے والی آئندہ حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی رپورٹ۔

.....مزید پڑھیئے

وائٹ ہاؤس کے باہر بلوچ لانگ مارچ کے حق میں مظاہرہ

اسلام آباد میں لاپتا بلوچ افراد کے لیے دھرنا دینے والی بلوچ یکجہتی کونسل سے اظہارِ یکجہتی کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کا اہتمام بلوچ نیشنل موومنٹ کے امریکہ چیپٹر نے کیا۔ وائس آف امریکہ کے لیے ارم عباسی نے وہاں چند مظاہرین کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

.....مزید پڑھیئے

کیپیٹل ہل پر حملے کے تین سال: امریکہ میں کیا بدلا؟

امریکہ کے دارالحکومت واشگنٹن میں کانگریس کی عمارت کیپیٹل ہل پر چھ جنوری کے حملے کو تین سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس واقعے کو امریکہ کی جمہوری تاریخ میں ایک سیاہ دن کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ان تین برسوں میں اس کے کیا اثرات مرتب ہوئے اور یہ معاملہ انتخابی مہم میں کتنا اہم ہے؟ جانیے اسد حسن کی اس رپورٹ میں۔

.....مزید پڑھیئے

چھ جنوری:دونوں سیاسی پارٹیوں کے دفاتر کے باہر پائپ بم رکھنے والے کی تلاش جاری

ایف بی آئی کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیو میں ایک شخص کو سرمئی رنگ کی ہوڈ والی سویٹ شرٹ میں، چہرے پر ماسک لگائے اور دستانے پہنے ہوئے دھماکا خیز مواد کو ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے دفتر کے باہر ایک بینچ کے نیچے رکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

.....مزید پڑھیئے

ڈیموکریٹس کا ٹرمپ کمپنیوں پر بیرونی حکومتوں سے لاکھوں ڈالر لینے کا الزام، ٹرمپ کارپوریشن کا انکار

ایوان کی نگران کمیٹی کے ڈیمو کریٹس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ، سعودی عرب ، بھارت ، ترکیہ اور جمہوریہ کانگو ان تقریباً 20  ملکوں میں شامل تھے جن کے نمائندوں نے ٹرمپ کی صدارت کے دوران ان کے ہوٹل اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو رقم ادا کی ۔

.....مزید پڑھیئے