Headlines

آئی ایم ایف بورڈ سے 70 کروڑ ڈالرز کی منظوری؛ پاکستان کی معیشت کو کتنا فائدہ ہو گا؟

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پہلا جائزہ منظور کیا اور دوسری قسط کی مد میں فنڈز کی منظوری دی۔

.....مزید پڑھیئے

پاکستان میں انتخابات؛ ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے کن اُمیدواروں کو ترجیح دی گئی؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے دانیال عزیز، طلال چوہدری، عائشہ رجب، اور چوہدری جعفر اقبال سمیت دیگر کو ٹکٹ نہیں دیا جس پر بعض اُمیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

.....مزید پڑھیئے

حکومت کا مولانا فضل الرحمٰن کے دورۂ کابل سے اظہارِ لاتعلقی؛ ‘یہ بیک ڈور ڈپلومیسی ہو سکتی ہے’

بعض ماہرین کہتے ہیں کہ حکومت کی حمایت کے بغیر اس دورے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا جب کہ بعض مبصرین کے بقول مولانا افغان طالبان میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں اس دورے سے لامحالہ دونوں ملکوں کے تعلقات پر مثبت اثر پڑے گا۔

.....مزید پڑھیئے

تحریک انصاف کو انتخابی نشان ‘بلا’ ملے گا یا نہیں؟ سپریم کورٹ میں سماعت ہفتے کے روز تک ملتوی

عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل کے تمام اعتراضات اور سماعت کل تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے وکیل کو مخدوم علی خان کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

.....مزید پڑھیئے

ایرانی بحریہ نے خلیج عمان میں ایک آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

آئل ٹینکر سوئز راجن اب نئے نام سینٹ نکولس سے رجسڑڈ ہے اور ایک یونانی کمپنی ایمپائرنیویگیشن  کی ملکیت ہے۔ ایتھنز میں قائم اس جہاز راں کمپنی نے اپنے ایک بیان میں جہاز سے رابطہ ٹوٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کے عملے میں 18 فلپائنی اور ایک یونانی شہری تھا۔

.....مزید پڑھیئے

امریکہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کام کر رہا ہے : انٹنی بلنکن

قاہرہ ، بلنکن کے سات روزہ سفارتی مشن کا آخری اسٹاب تھا ۔ یہ دورہ غزہ کی جنگ کو محدود رکھنے ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی امداد بڑھانے ، عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور حماس عسکریت پسندوں کے پاس موجود باقی یرغمالوں کی رہائی کے حصول پر مرکوز تھا۔

.....مزید پڑھیئے

امریکی صدارتی انتخابات میں آئیوا کاکس کی تاریخی اہمیت کیا ہے؟

امریکہ میں صدارتی دوڑ کے لیے پارٹی سے نامزدگی کی مہم میں جنوری میں میں آئیوا کاکس سے تیزی آجاتی ہے۔ اور ری پبلکن پارٹی کا یہ کاکس 15 جنوری کو منعقد ہو رہا ہے۔ آئیوا کاکس کیا ہے، اور اس کی امریکہ کے صدارتی انتخاب میں تاریخی اہمیت کیا ہے، جانتے ہیں اس رپورٹ میں

.....مزید پڑھیئے

’میں صرف معاشرے کی خواہش کے لیے بچے پیدا نہیں کرسکتی‘

امریکہ میں بچے پیدا نہ کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور شرح پیدائش میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2030 تک ایسی خواتین کی شرح 45 فیصد ہو سکتی ہے جو بچے نہیں چاہتی ہیں۔ وائس اف امریکہ کی ارم عباسی نے ایسی ہی ایک خاتون سے گفتگو کی جو بچے پیدا کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ کیوں؟…

.....مزید پڑھیئے

,حوثیوں کے حملے روکنے کے لیے اسرائیل حماس جنگ کو رکوانا ہوگا,

لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر ڈاکٹر عدیل ملک کا کہنا ہے کہ حوثیوں کو نہ روکا گیا تو دنیا کے دیگر خطوں میں موجود جنگجو گروپ وہاں کی تجارتی راہداریوں پر حملے شروع کر سکتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حوثیوں کو حملوں سے روکنے کے لیے اصل تنازعے کے حل کے لیے کام کرنا ہو گا

.....مزید پڑھیئے