Headlines

امریکی انتظامیہ کی پاکستان پر ایرانی حملےکی مذمت

 امریکی صد ر جو بائیڈن نے جمعرات کو کہا کہ اس ہفتے ایران  اور پاکستان کے درمیان  جھڑپوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کو  خطے میں زیادہ پسند نہیں کیا جاتا جب کہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا۔

.....مزید پڑھیئے

بئی میں بسنت 3 اور 4 فروری 2024 کو ہو گی

دبئی (طاہر منیر طاہر) الغریر ایکسچینج نے فخر کے ساتھ "بسنت (ایک پتنگ بازی اور میوزیکل ایونٹ)” کے انعقاد کا اعلان کیا ہے- بسنت کی رنگا  رنگ تقریب کمیونٹی کو مسحور کرنے اور اتحاد، ثقافت اور خوشی کے جذبے کا جشن منانے کے لیے ایک شاندار موقع ہے۔  پتنگ بازی (بسنت) کا مقصد ایک روح پروراور میوزیکل شو کے ساتھ جوڑ کرخاندانوں، دوستوں اور…

.....مزید پڑھیئے

دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین چودھری محمد اشرف گل کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں  1985 سے مقیم پاکستانی بزنس مین چودھری محمد اشرف گل کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا- انہیں یہ ویزا حکومت امارات نے کارکردگی اورانویسٹر کی بنیاد پردیا ہے- گولڈن ویزا ملنے پرچودھری محمد اشرف گل نے حکومت امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کی حکومت نے ہمیں یہاں…

.....مزید پڑھیئے

حوثی باغیوں پر امریکی پابندیوں کا یمن کے عوام پر کیا اثر ہو گا

بائیڈن انتظامیہ کے عہدیداروں نے کہا کہ ان پابندیوں کے اطلاق کے بعد وہ حوثیوں کے خلاف مالی تعزیرات عائد کریں گے، لیکن اس سلسلے میں یہ خیال رکھا جائے گا کہ اس کا نقصان یمن کے تین کروڑ 20 لاکھ باشندوں کو نہ ہو جن کا شمار دنیا کی غریب ترین کمیونٹی میں ہوتا ہے۔

.....مزید پڑھیئے

حوثی باغی کون ہیں؟ امریکہ ان پر حملے کیوں کر رہا ہے؟

امریکہ نے اپنے حلیفوں کے ساتھ مل کر یمن میں مختلف جگہوں پر ائر سٹرائکس کی ہیں، جن میں یمن پر حکومت کرنے والے حوثی باغیوں کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حوثی باغی کون ہیں اور امریکہ ان پر حملے کیوں کر رہا ہے؟ جانتے ہیں ملک عمید کی اس ویڈیو میں

.....مزید پڑھیئے

ڈریگن آف پاکستان اس بار پاکستان میں منعقد ہوگا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)2024پاکستان مارکیٹنگ کمیونیکشنز پروگرام کی پہلی ڈریگنز نے جو کام جمع کرایا ہے وہ  معیار اور کوالٹی کے لحاظ سے توقعات سے بڑھ کرتھااور (اس کام) کے نتائج کو بہت پذیرائی ملی۔ہم پاکستان مارکیٹنگ انڈسٹری، ایجنسیز اور برانڈ مالکان کی جانب سے جو تعاون ملا اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ایشیاء پروگرام کا ڈریگن برائے 2023، نیٹ ورک آف…

.....مزید پڑھیئے

ٹی ٹوئنٹی سیریز: مسلسل دو شکستوں کے بعد پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں

ابتدائی دو میچز کھیلنے والے فاسٹ بالر عامر جمال، عباس آفریدی اور اسپنر اسامہ میر نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ ان کی جگہ محمد وسیم جونیئر، زمان خان اور محمد نواز کھیلیں گے۔

.....مزید پڑھیئے

ٹرمپ نے آئیووا کا ریپبلیکن کاکس نمایاں برتری سے جیت لیا

آئیوا کاکسس میں ٹرمپ نے نصف سے زیادہ یعنی تقریباً 51 فی صد ووٹ حاصل کیے۔ فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹیس 21 فی صد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جب کہ جنوبی کیرولائنا کی گورنر نکی ہیلی  نے تقریباً 19 فی صد ووٹ حاصل کیے اور وہ اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر رہیں۔

.....مزید پڑھیئے

ایران کے بلوچستان میں جیش العدل کے 2 اڈوں پر حملے، پاکستان کی شدید مذمت

ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان میں جیش العدل کے دو ہیڈ کوارٹرز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ جیش العدل کیمپ پر پنجگور رائفلز کے علاقے سبز کوہ، چیدگی سیکٹر میں ہوا۔

.....مزید پڑھیئے

امریکہ میں نائٹروجن گیس سے پہلی سزائے موت بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اقوم متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینا شمداسانی نےکہا. "ہمیں شدید خدشات ہیں کہ ان حالات میں اسمتھ کی سزائے موت تشدد یا دیگر ظالمانہ، غیر انسانی یا ذلت آمیز سلوک کے مترادف ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے سزا کے کسی موثر طریقہ کار کے حق کی بھی خلاف ورزی کر سکتی ہے۔”

.....مزید پڑھیئے