دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سے ہزاروں میل دور متحدہ عرب امارات میں دبئی واقع ہے- اس جگہ کا وزٹ کرنے کے بعد یہ احساس ہوتا ہے کہ وطن سے دور ہم اپنے ہی وطن بلکہ اپنے ہی گھر میں ہیں – پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کا ماحول اپنے ہی وطن اور اپنے ہی گھر جیسا لگتا ہے- دبئی کی مصروف ترین زندگی میں اگر چند لمحے سکون اور آرام سے اپنوں کے درمیان گزا رنے ہوں تو پاکستان ایسوسی ایشن دبئی سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے- ان خیالات کا اظہار دبئی کے ممتاز بزنس مین چودھری محمد اشرف گل نے گزشتہ دنوں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے دورہ کے دوران کئے – پاکستان ایسوسی ایشن دبئی PAD کے جنرل سیکرٹری زاہد حسن نے چودھری محمد اشرف گل کوPAD کا مکمل وزٹ کروایا اور پاکستان میڈیکل سینٹر PMC کے مختلف حصے دکھائے- اس موقع پر ان کے ساتھ پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای کے صدر طاہر منیر طاہر، سینئر نائب صدر سعدیہ عباسی اور ایگزیکٹو ممبر خالد محمود گوندل بھی موجود تھے- دوران وزٹ PAD کے جنرل سیکرٹری زاہد حسن نے چودھری محمد اشرف گل کو پاکستان ایسوسی ایشن کا ملٹی پرپز ہال ، جم ، میٹنگ ہالز ،ایڈمن آفس ، لائبریری ، ہنر کدہ ، پاکستان میڈیکل سینٹر PMC اور اس کے مختلف شعبے دکھائے-جنرل سیکرٹری زاہد حسن نے تفصیلات بتاتے ھوئے کہا کہ پاکستان میڈیکل سینٹر نہ صرف پاکستانیوں بلکہ دیگر اقوام عالم کے لوگوں کو بھی طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے- یہاں سے دنیا کے دیگر بہت سے ممالک کے لوگ بھی علاج معالجہ کی بلا معا وضہ سہولیات حاصل کر رہے ہیں- مستحقین کو مفت طبی سہولت ویلفیئر کمیٹی کی سفارش پر مہیا کی جاتی ہے-زاہد حسن نے مزید بتایا کہ PAD میں پاکستان کے تمام قومی دن اور تہوار پوری تیاری اور قومی جوش و خروش کے ساتھ منائے جاتے ہیں جس میں امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھرپور شرکت کرتی ہے-چودھری محمد اشرف گل نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی انتظامیہ کے جذبہ حب الوطنی کی تعریف کرتے ھوئے کہا کہ PAD انتظامیہ واقعی لائق صد تحسین و آفرین ہے- وزٹ کے دوران چودھری محمد اشرف گل نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام سے بھی ملاقات کی اور انہیں ان کی کاوش پر خراج تحسین پیش کیا- اس موقع پر چودھری محمد اشرف گل نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کا بھی وعدہ کیا جس پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام اور جنرل سیکرٹری زاہد حسن نے ان کا شکریہ ادا کرتے ھوئے ان کی خدمات کو خوش آمدید کہا ہے-
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز