Headlines

انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ کب تک حل ہو گا؟ پی ٹی سی ایل کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نےAAE-1 سب میرین کیبل کے معاملے پر پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ ملک بھر میں بینڈوتھ بڑھانے سے انٹرنیٹ کی سست روی کا معاملہ بڑی حد تک حل ہو گیا ہے تاہم صارفین کو میٹا کی ایپس (واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام) پر کام کے اوقات میں سست رفتاری کا سامنا کرنا پڑا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلے چند دنوں میں اس معاملے کا مکمل حل متوقع ہے، پی ٹی سی ایل اور پی ٹی اے جلد از جلد حل کو یقینی بنانے کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے گزشتہ ہفتے انکشاف کیا تھا کہ قطر کے قریب  پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی 7 بین الاقوامی زیرِ سمندر کیبلز میں سے ایک ’سب میرین کیبل AAE-1‘ میں خرابی پیدا ہونے سے انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

’سب میرین کیبل AAE-1‘میں خرابی کے بعد پیدا ہونے والے اس مسئلے کو  اتھارٹی نے سسٹم میں ایک عارضی بینڈوڈتھ کو شامل کر کے حل کیا تھا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading