Headlines

موجودہ حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کررہی ہے: مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں لیگی عہدیداروں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کررہی ہے جس سے ملک مستحکم ہو رہا ہے۔ 

سعودی دارالحکومت ریاض میں سنئیر نائب صدر چوہدری سجاد علی کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں لیگی عہدیداروں اور اراکین کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیے ہوئے ہیں اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں اور جس انداز سے حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بن کر مسائل کو حل کر رہی ہے وہ خوش آئند ہے اور ہم پاک فوج کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو ملکی سرحدوں کی حفاظت کرکے سالمیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ 

تقریب سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر، عدنان اقبال بٹ، چوہدری سجاد علی، صدر یوتھ ونگ جی ایم اعوان، مرزا منیر بیگ، مخدوم امین تاجر، زاہدہ جہانزیب ، ڈاکٹر کنول انیس، جمیل ربانی اور دیگر نے اظہار خیال کیا اجلاس کے آخر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading