Headlines

پاکستانی قونصل خانہ بارسلونا میں ایک شام پاکستانی ثقافت کے نام سے تقریب پاکستانی اور سپانش کمیونٹی کی شرکت

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )قونصل خانہ بارسلونا میں “ایک شام پاکستانی ثقافت کے نام “سے پرقار تقریب منعقد ہوئی جس میں گلگت بلتستان کے معروف موسیقار نیاز ہنزائی اور حمیرا جاوید نےصوفی اور کلاسیکل میوزک سے محفل کو خوش رنگ بنا دیا،تقریب میں پاکستانی سفیر  ڈاکٹر ظہور احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی اور نیاز ہنزائی کے فن کی داد دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہمارے پاکستان کا چہرہ ہیں، جو پاکستان کی خوبصورتی کو اپنی مقامی اور ثقافتی دھنوں کے ذریعے دنیا بھر میں دکھا رہے ہیں۔ ’’ایک شام پاکستانی ثقافت کے نام‘‘کی میزبانی قونصل جنرل مراد علی وزیر نے کی۔

ممتاز حسین نے وزارت سیاحت  کی جانب سے پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے متعلقہ ایک ڈاکومنٹری دکھائی اور کہا کہ آپ پاکستان آتے ہیں اور ان علاقوں کی سیر کے لئے آنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں تمام سہولیات کے ساتھ آپ کو آپ کا پاکستان دکھائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے محفل میں شریک ہسپانوی سیاسی جماعتوں کے حکومتی ارکان اور سرکاری عہدیداران کو وادی ہنزہ پر سپانش زبان میں لکھی کتاب بھی پیش کی۔
نیاز ہنزائی نے رباب پر تاجدار حرم نگاہ کرم کی دھن سے تمام خواتین ومرد حضرات اور سپانش مہمان بھی لطف اندوز ہوئے نیاز ہنزائی اور حمیرا جاوید نے پاکستان کی تمام صوبائی اکائیوں کی ثقافت کی بہترین علاقائی دھنوں اور مشہور نغموں سے حاضرین کو پرجوش بنائے رکھا۔مقامی گلوکاروں میں قدیراحمد خان،حماد ذولقرنین، عبداللہ شیخ نے بھی اپنی آواز سے محفل میں رنگ بھرے۔
محفل موسیقی میں پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ جبکہ ولسن غوری نےطبلہ سے پرفارم کیا۔تقریب میں سماجی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ سپانش اتھارٹیز نے بھی شرکت کی ۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading