فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) پاکستان کا یوم آزادی قونصلیٹ جنرل فرینکفورٹ جرمنی میں قومی جذبہ سے سرشار ہو کر منایا گیا ،سفیر پاکستان زاہد حسین نے قومی پرچم لہرایا ، پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا اور قونصلیٹ کے تما م سٹاف نے پرچم کو سیلوٹ کیا، اس تقریب میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار ، صدر اور وزیراعظم پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا، ریاست میں ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے جم غفیر نے شرکت کی۔
اس باوقار تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی کے سینئر نائب صدر راجہ انجم چوہان، حافظ محمد عمران ضیاء سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی، راجہ اظہر کیانی، محمود سعید، حامد شاہ، مہر عقیل سار بروکن، راجہ ناصر، اعجاز حسین پیارا، آزاد حسین اور افتخار حسین کولون سمیت پاکستانی کمیونٹی کی خواتین و مردوں کی کثیر تعداد نے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔
تقریب کے آخر میں پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔