Headlines

پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز  کی پاکستان قونصلیٹ فرینکفورٹ جرمنی میں پرچم کی بے حرمتی پر بھر پور مذمت

فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز   احسان الحق باجوہ نے پاکستان قونصلیٹ فرینکفورٹ جرمنی میں پرچم کی بے حرمتی پر بھر پور مذمت کی اور کہا ہے کہ یہ پرچم ہمیں ایک قوم کے طور پر جوڑتا ہے، ہمارے دلوں میں اُمید کی کرن جگاتا ہے اور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے کتنی قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ یہ سبز ہلالی پرچم مشکل ترین حالات کے باوجود ہماری اُمیدوں کا مرکز ہے، یہ ہماری پہچان اور ہم پاکستانیوں کے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق کی پہلی اور آخری کڑی ہے، اس کے ساتھ نفرت کرنے والا ہمارے لئے قابل نفرت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی پرچم اور پاکستان  ہمیں امن اور خوشحالی کی علامت دکھائی دیتا ہے، جبکہ پرچم میں موجود چاند اور ستارہ ہمیں ایک روشن مستقبل کی امید دلاتے ہیں۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading