دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر محمد غوث قادری کے والد محترم کی تعزیت اور ایصال ثواب کے لئے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ان کی روح کو ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا-
دعائیہ تقریب کا آغاز آصف قادری نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور نقابت کے فرائض ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد نے انجام دیئے۔ محمد علی قادری، سرفراز مغل ، فرحان قادری، شفقت علی قادری نے ثنا خوانی کی جبکہ حافظ الیاس نے والد کی شان بیان کی- تعزیتی اجلاس میں خالد حسین چوہدری، راجہ محمد سرفراز، فراز احمد صدیقی، عمران اسلم، غلام مصطفے مغل، میاں احمد جاوید، شفیق الرحمن، ملک محبوب، رمضان شان، چوہدری فاروق، صغیر احمد چوہدری، چودھری شهباز غفار، ڈاکٹر اکرم شہزاد، راجہ ابوبکر، چو ہدری بشیر شاہد، عرفان اقبال طور، عامر بشیر چیمہ، چوہدری خالد بشیر، میاں غلام محی الدین، سردار الطاف حسین، سید وقار گردیزی، حاجی محمد یاسین، سہیل خاور، ساجد چیمه، سہیل عامر گھمن، محمد شہزاد بٹ، جان قادر، ملک دوست محمد اعوان، شرکت محمود بٹ، ملک خادم شا ہین، ملک شہزاد یونس، ملک محمد اسلم، عابد حسین، ملک راشد الطاف اور مسعود ملک کے علاوہ دیگرلوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر حاضرین محفل نے محمد غوث قادری کے والد محترم کے انتقال پران سے اظہار تعزیت کیا، لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی-