اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسابقتی کمیشن آف پاکستان ( سی سی پی) نے لکسمبرگ کی کمپنی ’ایکٹس ہولڈنگز ایس۔ اے آر ۔ ایل (Actis Holdings S.a.r.l)کی فروخت کی منظوری دے دی۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پاکستان کی سولر پاور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والی اس کمپنی کو امریکی فرم ’جنرل اٹلانٹک پارٹنرز ایل۔پی۔(جی اے) نے خرید اہے۔
مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے’جنرل اٹلانٹک پارٹنرز ایل۔پی کے’ایکٹس ہولڈنگز ایس۔ اے آر ۔ ایل پر 100فیصد قبضے کی منظوری دی گئی ہے۔’جنرل اٹلانٹک پارٹنرز ایل۔پی 1980ءمیں قائم کی گئی تھی، جس کا ہیڈکوارٹرز امریکہ کے شہر نیویارک میں ہے۔ یہ ایک گروتھ ایکوئٹی فرم ہے جو گلوبل گروتھ کمپنیوں کو سرمایہ او رسٹریٹجک سپورٹ مہیا کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ’جنرل اٹلانٹک پارٹنرز ایل۔پی کی طرف سے اس کمپنی کی ملکیت حاصل کرنے سے مقامی مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی آنے کی راہ ہموار ہو گی اور اس سے مقامی ری نیو ایبل انرجی سیکٹر میں مسابقتی فضاءقائم ہو گی۔
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز