شدیدگرمی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بدترین ظلم ہے۔احمدندیم اعوان،صدرمرکزی مسلم لیگ کراچی

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نےشدید گرمی اور ہیٹ ویوز کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہاہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سےبدترین لوڈ شیڈنگ اہل کراچی پر ظلم  ہے۔گرمی کی شدید لہر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب ناقابل فہم ہے ۔کراچی کے شہری ایک طرف شدید گرمی اور دوسری طرف طویل غیراعلانیہ  لوڈشیڈنگ کا سامنا کررہےہیں۔ہونا تو یہ چاہیے کہ گرمی کی شدت کے پیش نظر بلا تعطل بجلی فراہم کی جاتی مگر کراچی کو کےالیکٹرک جیسے نااہل ادارے کے حوالے کرکے ظلم کیاگیا۔ عوام کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہنے کے لیے گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔لیکن طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے وہ گھروں میں بھی بے سکون ہیں۔حکمرانوں کو اس صورت حال کا سنجیدگی سے نوٹس لیناہوگا۔اس سے قبل کے عوام اپنے حقوق کےلیے سڑکوں پر نکلیں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بناناہوگا۔احمدندیم اعوان کاکہناتھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے شدیدگرمی کے پیش نظرکراچی میں اپنی مدد آپ کے تحت ہیٹ ویوریلیف کیمپ لگائے۔گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والا ریلیف کیمپوں کا سلسلہ  تاحال جاری ہے۔جہاں شہریوں کو ٹھنڈے مشروبات پلائے جارہے ہیں تاکہ گرمی کی شدت میں کمی لائی جاسکے۔احمدندیم اعوان نے شہریوں سے اپیل کی کہ شدیدگرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام کو بھی محتاط رہنا ہوگا۔ شہریوں کو چاہئے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گرمی کی شدت کے دوران تمام احتیاطی تدابیر بروئے کار لائیں تاکہ وہ ہیٹ ویو سے محفوظ رہ سکیں۔

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading