دبئی (طاہر منیر طاہر) ماہ رمضان کے آخری عشرہ کے دوران بھی دبئی میں مختلف جگہوں پر انفرادی اور اجتماعی افطاریوں کا سلسلہ عروج پر رہا، اسی سلسلہ میں پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک محمد غوث شہزاد کی طرف سے دبئی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں ان کی کمپنی کے سٹاف، پاکستانی کمیونٹی اور فیملیز نے بھرپور انداز میں شرکت کی-
شرکت کرنے والوں میں ایم جی شہزاد، شیخ بابرندیم، ذیشان علی، عثمان، فیصل شہزاد، شہزاد ہاشمی، طارق افتخار، سید عقیل، مہاد، انعام عرشمان، حسیب سلطان، ارم شہزادی، مسز منیر، فاطمہ، مریم، ندا رمشا، زاہد، ربیکا عاقب، عبداللہ، میاں منیر ہانس، اشفاق احمد اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی- اس موقع پر تقریب کے میزبان محمد غوث شہزاد نے کہا کہ رمضان المبارک مومنوں کو اپنی نعمتوں پر غور کرنے، ان کے پاس موجود چیزوں کے لیے شکرگزار ہونے اور اپنے اعمال اور طرز عمل پر غور کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ خود پر غور کرنے اور ایک بہتر انسان بننے کی کوشش کرنے کا وقت ہے۔ روزہ صرف کھانے پینے سے پرہیز ہی نہیں بلکہ منفی طرز عمل اور خیالات سے بھی پرہیز ہے۔ رمضان روحانی صفائی، معافی اور ماضی کی غلطیوں کے لیے توبہ کا موقع فراہم کرتا ہے۔ مجموعی طور پر، رمضان مسلمانوں کے لیے ایک مقدس اور اہم وقت ہے، جو روحانی ترقی، خود کی بہتری، اور ایمان اور برادری کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
تقریب کے آخر میں میزبان محمد غوث شہزاد نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی توازضع پر تکلف ڈنر سے کی-