Headlines

بابائے ہزارہ مرحوم ارشاد حسین شاہ کی رحلت , پاک ہزارہ گروپ متحدہ عرب امارات کی طرف سے اظہار تعزیت

دبئی (طاہر منیر طاہر)بابائے ہزارہ مرحوم ارشاد حسین شاہ کی رحلت  پر پاک ہزارہ گروپ متحدہ عرب امارات کی طرف سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔

شرکاء نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بتایاکہ ارشاد حسین شاہ نے پاکستان میں پاک ہزارہ گروپ متحدہ عرب امارات کی سربراہی اور سرپرستی کی،  کراچی سے لے کر ہزارہ ڈویژن بلکہ بیرون ملک مقیم ہزارے وال  اپنے محسن اور ہمدرد سے محروم ہو گئے- کراچی کے سماجی اور سیاسی حلقوں میں ایک با اثر مقام رکھنے والے اپنے دور کا آغاز ٹرانسپورٹ کی صدارت سے کیا پھر ان گنت تنظیموں کی چیئرمین شپ سے لیکر ہزارہ ایکشن کمیٹی کی سربراہی میں تمام ہزارے وال کو اکھٹا کرنے والے سید ارشاد حسین شاہ  کو صدیوں یاد رکھا جائے گا ۔نڈر اور بے خوف شخصیت کے مالک  سید ارشاد حسین شاہ اپنی ذات سے بڑھ کر ہزارے وال بلکہ تمام پاکستانیوں کے لئے درد دل رکھتے تھے- انہوں نے سید گھرانے سے تعلق رکھنے کا حق ادا  کیا اور ہر مظلوم کی آواز بنے- دعا ہے اللّٰہ پاک ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں- (آمین)

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading