دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری گزشتہ 20 سال سے یوم قیام پاکستان ہر سال رمضان مبارک کی 27 ویں شب قومی سطح پر منانے کی تحریک چلا رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان منایا جاتا ہے اور ہر سال 14 اگست کو یوم آزادی بھی منایا جاتا ہے لہذا اس سال ماہ رمضان میں یوم پاکستان اور یوم آزادی ایک ساتھ منایا جائے- 23 مارچ 2024 کو یوم پاکستان رمضان مبارک کی برکتوں کے ساتھ منائیں اور 27 رمضان مبارک کو یوم آزادی تمام ترخلوص کے ساتھ منایا جائےکیونکہ پاکستان 27 رمضان مبارک کو قائم ہوا تھا۔ ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان اور یوم آزادی ماہ رمضان میں منانے سے پاکستان مشکلات کے بھنور سے نکل سکتا ہے اور پاکستان پر رحمتوں کی بارش ہو سکتی ہے-
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز