Headlines

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام دیسی سپورٹس نائٹ کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام دیسی سپورٹس نائٹ کا انعقاد کیاگیا ۔ جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی بےشمار فیملیز نے  حصہ لیا۔
خاص طور چھوٹے بچوں نے دیسی کھیلوں میں حصہ لیا۔ جس میں لوڈو، کیرم، بنٹے، فوس بال،  ٹایر ریس، تھری لیگ ریس، بوری ریس، رسہ کشی اور میوزیکل چیئر شامل تھیں۔ حصہ لینے والے تمام بچوں میں انعامات تقسیم کیے گیے۔ لوڈو کا مقابلہ نفر حسین نے جیت لیا۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی دیسی سپورٹس نائٹ کے پروگرام میں مہمان خصوصی زاہد حسن جنرل سیکرٹری تھے۔ اس موقع پر ہیڈ آف سپورٹس نعیم رسول نے تمام آنے والے مہمانوں اور جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ نعیم رسول نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی عرصہ دراز سات سالوں سے دیسی سپورٹس نائٹ کا انعقاد کر رہی ہے۔ 
دیگر مہمانوں میں سید طہ علی ہیڈ آف کلچرل کمیٹی، داؤد شریف ہیڈ آف ایجوکیشن کمیٹی، سعدیہ انجم، شبیر انجم، راجہ امجد کبیر صدر چنار ونگ، لیاقت عزیز جوائنٹ سیکرٹری چنار ونگ شامل تھے۔


آخر میں نعیم رسول ہیڈ آف سپورٹس کمیٹی نے تمام سپانسر ز اور والنیٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ خاص طور گراؤنڈ کو غباروں کے ساتھ سجانے میں سعدیہ انجم کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ والنیٹرز میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں میں حمزہ وہاب، رانا معظم، وسیم حیدر، حافظ مبشر، افضال سرویا، عبدلباسط، عمر عبدا لباسط، لیاقت عزیز، صارم رسول، نفر حسین، زین مشتاق، عامر علی جان،  وقاص، بلال، مدثر منیر، لاریب مدثر اور نبیل انور شامل تھے۔
پروگرام میں دیسی کھانوں کے سٹال بھی تھے۔ جس میں ساگ، مکی کی روٹی، گول گپے اور دہی بھلے نمایاں ڈشسز تھیں ۔ جسے کھا کر لوگوں نے خوب لطف اٹھایا ۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading