Headlines

پاکستان میں ’’ایکس‘‘ کی سروس متاثر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ملک بھر میں سوشل میڈیا صارفین کو ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی سروس تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
انٹرنیٹ اور ویب سائٹس کی بندش کو مانیٹر کرنے والی سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق پاکستان میں سنیچر کی رات کو تقریباً نو بجے ایکس کی سروس بند ہو گئی تھی۔
سروس متاثر ہونے کے بعد سے صارفین ایکس پر کوئی بھی مواد نہیں دیکھ پا رہے اور نہ ہی کچھ پوسٹ کر سکتے ہیں۔ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ایکس کی بندش کے حوالے سے نو بجے تقریباً 185 رپورٹس موصول ہوئیں جو بعد میں بڑھتی گئیں۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading