Headlines

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں ممکنہ پاکستانی بیٹنگ آرڈر کی تفصیلات – Daily Jasarat News

لاہور: قومی ٹیم کے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بیٹنگ آرڈر کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں 5 میچز پر مشتمل نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز  کے لیے پاکستانی ٹیم کا ممکنہ بیٹنگ آرڈر  سے متعلق بتایا گیا ہے کہ آکلینڈ میں ہونے والے ٹریننگ سیشن کے دوران قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئی گیند سے پریکٹس کی، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں یہ دونوں کرکٹرز اننگز کا آغاز کریں گے۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیل کا آغاز کرتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی بالرز کپتان شاہین آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان نے محمد رضوان اور صائم ایوب کو نئی گیند سے بالنگ کروائی جب کہ بابراعظم کو اسپن کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

کیویز کے خلاف ممکنہ طور پر بیٹنگ آرڈر میں رضوان اور صائم کو اوپننگ جوڑی کے طور پر شامل کیا جائے گا جب کہ بابراعظم اور فخر تیسری اور چوتھی پوزیشن سنبھالیں گے۔ اسی طرح اعظم خان بیٹنگ آرڈر میں پانچویں نمبر پر ہوں گے جب کہ افتخار احمد چھٹے نمبر پر فائر پاور فراہم کریں گے، تاہم حالات کے مطابق افتخار اور اعظم کی پوزیشنز کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔








Powered by WPeMatico

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading