Headlines

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں خواتین کے لیے شاندار   بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں خواتین کے لیے ایک شاندار   بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور قابل تعریف اقدام تھا۔ اس ایونٹ کی چیف آرگنائزر زبیدہ خانم تھیں، جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ سیکریٹری رضا عابدی  نے بھرپور انتظامات کو یقینی بنایا۔ ٹورنامنٹ چین فائیو  کے تعاون سے منعقد ہوا، جس میں سولہ خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ٹورنامنٹ میں شامل خواتین کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔سوشل سنٹر کی طرف سے اس موقع پر  خواتین کو  فری اسٹالز لگانے کی سہولت اور موقع فراہم کیا گیا  تاکہ وہ اپنے بزنس کو متعارف کروا سکیں سترہ اسٹالز لگائے گئے یہ سوشل سینٹر اور جیف آرگنائزر زبیدہ خانم  کی بہترین کوشش تھی. تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ، چوہدری خالد حسین تھے، جنہوں نے انعامات تقسیم کیے۔ کھلاڑیوں کو کیش پرائزز اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔ کو-سپانسر یاسمینہ واشنہ نے خصوصی طور پر کیش پرائزز فراہم کیے اور ایونٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹورنامنٹ کی فاتح فضیلت قرار پائیں، جنہوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ رنر اپ کا اعزاز صفیہ بٹ کے حصے میں آیا، جبکہ حیا علی نے سیکنڈ رنر اپ کی پوزیشن حاصل کی۔ ایمپائرنگ کے فرائض سجاد اے خان نے نہایت عمدگی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیے۔ شرکاء نے ٹورنامنٹ کی چیف آرگنائزر زبیدہ خانم کی انتھک محنت اور صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ چوہدری خالد حسین کے شاندار انتظامات کی بھرپور تعریف کی۔ خواتین کے لیے منعقدہ اس ایونٹ کو نہ صرف ایک کامیاب قدم قرار دیا گیا بلکہ اسے خواتین کے کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک مثبت کوشش بھی کہا گیا۔  یہ ایونٹ خواتین کو کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک یادگار تقریب ثابت ہوا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading