ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں Visualize Events کی جانب سے پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ لیجنڈری موسیقار اے آر رحمان پہلی مرتبہ 21 فروری کو سعودی عرب میں لائیو پرفارم کریں گے۔
دارالحکومت ریاض میں Visualize Events کی جانب سے منعقدہ پریس بریفنگ میں سعودی بھارتی اور پاکستانی صحافیوں کے علاوہ سوشل میڈیا انفلونسرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقعہ پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ اے آر رحمان بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں ان کا میوزک لاکھوں دلوں کی آواز بن کر جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرتا ہے 21 فروری کو پہلی مرتبہ دارالحکومت ریاض میں اے ار رحمان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
اس موقعہ پر اے آر رحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انتہائی خوشی ہے کہ وہ پہلی مرتبہ دارالحکومت ریاض میں پرفارم کرنے جا رہے ہیں اور انہیں بھارت،
پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لوگوں سے ملنے کا موقعہ ملے گا اور وہ سعودی گورنمنٹ کے بھی مشکور ہیں جن کے تعاون سے یہ خوبصورت ایونٹ سجنے جا رہا ہے۔