Headlines

پاکستان میں سست انٹرنیٹ کے پریشان صارفین کیلئے خوشخبری

 اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں سست انٹرنیٹ کے پریشان صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی ، انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری لانے کے لئے افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹرترقی کی جانب گامزن ہے، حکومت پاکستان کی ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہے۔حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ فراہمی میں مسائل کے باعث حکومت پاکستان کی جانب سے افریقہ ٹوکیبل پروجیکٹ کاآغاز کیا گیا، افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا زیر سمندر نیٹ ورک ہے۔یہ منصوبہ 45,000 کلومیٹرطویل زیرِسمندرکیبل نیٹ ورک پر مشتمل ہے ، منصوبہ 33 ممالک میں46لینڈنگ اسٹیشنزکوجوڑتاہے ، پاکستان میں افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ لینڈنگ مقام ہاکس بے اور کیماڑی ٹان کراچی میں ہوگی۔

پاکستان میں افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ لینڈنگ کا مقامی آپریٹرٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس ہوگا، یہ منصوبہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری لائے گا۔مالی سال2022 سے 2023 تک ٹیلی کام آمدنی میں17 فیصداضافہ ہوا جبکہ سال 2023 سے 2024 تک پاکستان کی ٹیلی کام کی آمدنی 955 بلین روپے تک پہنچ گئی۔پاکستانی معیشیت میں ٹیلی کام کا مجموعی تعاون 2024 میں335 بلین روپے تک پہنچ گیا، ٹیلی کام کی سیلولر خدمات پاکستان کی 91 فیصد آبادی کو دستیاب ہیں، 4G خدمات سے 81 فیصدآبادی مستفید ہو رہی ہے۔

پاکستان کے آئی ٹی یو کے آئی سی ٹی ڈویلپمنٹ انڈیکس 2024 میں بھی 14 فیصد اضافہ ہوا، ملک میں موبائل فون صارفین کی تعدادمیں 29 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس سے ڈیجیٹل کنیکٹوٹی میں اضافہ ہوگا۔گھروں کو انٹرنیٹ کی 20 فیصد تک رسائی بڑھا دی گئی، جس سے ڈیجیٹل خواندگی اورمعیشت میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی، پاکستان دنیا کے ان 37 ممالک میں شامل ہوگیا ہے ، جنہوں نے WebTrust آڈٹ شدہ نیشنل پبلک انفراسٹرکچر قائم کی، اس اقدام سے ملک میں سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading