Headlines

 پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ہونے والےخواتین کے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا اعلان

 دبئی (طاہر منیر طاہر)  مستقبل قریب میں  پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ہونے والےخواتین کے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا ہے- یہ ٹورنامنٹ خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں اپنی ایتھلیٹک صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کرنے میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرے  گا ۔

ٹورنامنٹ کے چیمپئن ٹرافیوں کے ساتھ نقد انعامات حاصل کریں گے-  یہ ایونٹ ایک پُرجوش اور مسابقتی ماحول فراہم ہو گا  جس میں کھیلوں کی مہارت، ٹیم ورک اور بہترین کارکردگی کا جشن منایاجائے گا۔ ایونٹ کی سپانسر ڈاکٹر رحمینہ ظفرنے خواتین کے لیے  صحت مند اور بااختیار ماحول کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے-  یہ خواتین  کو  بااختیار بنانے اور عالمی سطح پر نمایاں ہونے کی جانب ایک قدم ہے۔ ایونٹ کی برانڈ ایمبیسیڈر اور چیف آرگنائزر یاسمین اروڑہ المونشی نے کھیلوں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے میں ٹورنامنٹ کے کردار پر زور دیا۔

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین نے اس باوقار تقریب کی میزبانی کرنے پر فخر کا اظہار کیا، جس میں ہر عمر گروپ کے شرکاء کو خوش آمدید کہاگیا ہے۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ  کرنے والے کھلاڑیوں کو  ایوارڈز اور نقد انعامات   دئیے جائیں  گے۔ ڈاکٹر رحمینہ ظفر نے تمام شرکاء کے لیے ایک مثبت اور جامع ماحول  پیدا کرنے کے لیے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کیا-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading