Headlines

عالمی برادری کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کی بحالی کا مطالبہ کرے: مسعود احمد پوری

مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی )کشمیر کمیٹی  جدہ  کے  صدر مسعود احمد پوری اور دیگر ممبران نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرکے آبادیاتی اورسیاسی ڈھانچے کو تبدیل کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دلانے کی ذمہ دار ہے، عالمی برادری بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف  ورزیوں سےروکے-

تفصیل کے مطابق کشمیر کمیٹی  جدہ  کے  صدر مسعود احمد پوری بشمول دیگر ممبران  محمد عامل عثمانی   ‘  سردار اقبال یوسف ‘  نصر اقبال سردار خان ‘   عامر  غنی ، سردار وقاص عنایت، فضل الرحمن میمن ‘  ڈاکٹر عارف خورشید  ` شریف زماں’اور جان گلزار   نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی  کشمیری عوام کے بارے میں  سیاسی، سفارتی، اور پرامن کوششوں کی حمایت کی تائید کرتی ہے.

انہوں  نے کہا ہے کہ ہرسال 5 جنوری، کشمیریوں کے ” یومِ حق خود ارادیت ” کے طور پر منایا جاتا ہے – کمیٹی نے افسوس کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  کشمیری عوام ستر  دہائیوں سے خود ارادیت کے حق کو استعمال نہیں کر سکے، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنے وعدوں پر جلد عمل کرے اور ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے کشمیری عوام حق خودارادیت کا استعمال کرسکیں – 

کمیٹی  نے مزید کہا کہ عالمی برادری کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا ہے

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading