شبیر مرچنٹ پاکستان بزنس کونسل دبئی  کے چیئرمین منتخب 

دبئی (طاہر منیر طاہر) معروف پاکستانی بزنس مین شبیر مرچنٹ پاکستان بزنس کونسل دبئی  کے چیئرمین منتخب ہو گئے- اس بات کا اعلان قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد  اور پاکستان بزنس کونسل دبئی  کے دیگر ارکان  کی موجودگی میں کیا گیا-

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں انعقاد پذیر ہونے والے ایک اجلاس میں  پاکستان بزنس کونسل دبئی  کے نو منتخب چیئرمین شبیر مرچنٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چھ ماہ کے اندر پاکستان بزنس کونسل میں واضح تبدیلیاں لائیں گے اگر وہ پاکستان بزنس کونسل کے لیے خاص کچھ نہ کر سکے تو وہ اپنے عھدے سے  استعفے دے دیں گے ، تا ہم انہیں پاکستان بزنس کونسل میں خوش کن تبدیلیاں لانے کے لیے اپنے سابقہ اور موجودہ عہدیداروں کا تعاون درکار ہے-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading