Headlines

پی ٹی آئی کی زرمبادلہ نہ بھیجنے کی اپیل کسی بھی طرح ملکی مفاد میں نہیں: چوہدری شفقت محمود 

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان انوسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود نے کہا ہے کہ  یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ بیرون ملک سے پاکستانیوں نے، زرمبادلہ کے زخائر میں اضافہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے بانی کی زرمبادلہ نہ بھیجنے کی اپیل کسی بھی طرح ملکی مفاد میں نہیں.

اپنے ایک بیان میں   انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی پارٹی دوسری پارٹی یا آپس میں کسی بات پہ اختلافات ضرور رکھیں لیکن ملکی مفاد کو مقدم رکھیں اور ملک کے مفاد کے خلاف بیان بازی سے گریز کریں، چوہدری شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار اور مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 دسمبر کو اختتام ہفتے میں بارہ ارب  85 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، دوسری جانب نئے سال کے پہلے ہی دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر تیزی کی لہر دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 800 پر آگیا۔ٕ

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading