Headlines

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں اجتماعی   تعزیتی ریفرنس, آٹھ معروف پاکستانی شخصیات کے عزیز و اقارب کے انتقال پر اظہار افسوس, قران خوانی کی گئی 

 دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں محفل قرآن خوانی اور اجتماعی   تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا جس  میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی قونصلیٹ کے   ڈپٹی قونصلر جنرل  رحیم اللہ خان کی  والدہ ،  پریس قونصلر محمد صالح کے والدمحترم، پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین کی والدہ، شارجہ کے بزنس مین  حاجی محمد  یاسین کے بھائی مقصود احمد ، پی آئی اے کے کنٹری مینجر ذیشان احمد کے والد، چوہدری رمضان شان مسلم لیگ ن فجیرہ کے صدر کی والدہ محترمہ ، راجہ سرفراز سابق صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی ہمشیرہ  اور باہی  عجمان ھوٹل کے مینجر افتخار ھمدانی کے بھائی کی وفات پر ایصال ثواب کیلئے فاتحہ اور قرآن خوانی کی گئی-

  تعزیتی ریفرنس میں  قونصلر جنرل حسین محمد، قونصلیٹ کے دیگر عہدیداران ،کاروباری ،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں  ویزہ قونصلر  نبیل رشید، ویلفیئر قونصلر جنید مرتضی، انجینئر زبیر خان، چوہدری عبدالحمید راوی ریسٹورنٹ، محمد غوث قادری، چوہدری بشیر شاہد، خان زمان سرور ، وقار خان، ظہیر گجر، ندیم پراچہ، چوہدری خالد بشیر، چوہدری رمضان شان، زاہد خان، عامر بشیر انجم، محمد ایاز، قونصلیٹ جنرل دبئی  سے امین آفریدی، محسن راجہ، غلام محی الدین، خادم حسین، عرفان اقبال طور، عدنان طور، سید سلیم اختر، ملک بشیر اعوان، عرفان قمر گوندل، حاجی رشید اکبر، فراز احمد صدیقی، وقاص گھمن، محمد شہزاد بٹ، سلیمان وصا ل، لالہ عبدالغفور، ساجد چیمہ ،سہیل خاور، اشفاق احمد، چوہدری ارشد،عمر فاروق ارشد انجم،  معین صمدانی اور زمرد بونیری  کے علاوہ مقامی لوگوں کی  ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومین کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی-

حاضرین مجلس نے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا – قاری عظیم رفاعی نے اجتماعی دعا میں   مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی- تعزیتی ریفرنس میں آنے والےمہمانوں نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعائیں کیں  کہ باری تعالیٰ ان مرحومین کو  جنت الفردوس میں اعلی درجات اورلواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے- تعزیتی ریفرنس میں شریک پاکستانی  کمیونٹی کے لوگوں نے کہا  کہ ہم متذکرہ احباب  کے غم میں برابر کے شریک ہیں-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading