Headlines

جدہ میں بینظیر بھٹو شہیڈ کے 17ویں یوم شہادت کے حوالے سے دعائیہ تقریب

جدہ(بیورو رپورٹ) سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی  سعودی عرب کے زیر اہتمام پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کے 17ویں یوم شہادت کے حوالے سے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے بی بی شہید کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی سمیت مختلف تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ، تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر تصور چو دھری نے کی، مہمان خصوصی ریاست آزاد کشمیر کے سابق صدارتی مشیر سردار عنایت اللہ عارف جبکہ مہمان اعزازی آزاد کشمیر کے سابق مشیر ہارون بشیر تھے تقریب کی نظامت کے فرائض آفتاب  ترابی نے سرانجام دیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین میں راجہ شمروز ,عدیل نفیس , مہتاب سرور  ,سردار اشفاق ,احسان الہی ,انجینئر عارف مغل، ملک جاوید نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید نے کشمیری قیادت کو او آئی سی میں مبصر کا درجہ دلوا کر پہلی بار قومی کشمیر کمیٹی کا قیام عمل میں لایا تاکہ مسئلہ کشمیر کا دیرپا پر امن تصفیہ ممکن ہو سکے، مہمان خصوصی سردار عنایت اللہ عارف، ہارون بشیر اور تصور چوہدری  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان نے پاکستان کی سلامتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی آئین قانون کی حکمرانی جمہوریت کے استحکام ،مظبوط وفاق قومی تشخص ، ملکی وقار عوامی مفادات پر اپنی چار نسلوں کو قربان کر کے اپنے آپ کو تاریخ عالم میں امر کردیا،پیپلز پارٹی نے اسلام ہمارا دین،جموریت ہماری سیاست،سوشل ازم ہماری معیشت،طاقت کا سر چشمہ عوام کے رہنما اصولوں سے نہ صرف قومی وسائل پر قابض عوام دشمنوں کے فرسودہ نظام سے قوم کو چھٹکارا دلایا  اس موقع پر بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading