یکم جنوری 2025 سے واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کردے گا؟

نیویارک (ویب ڈیسک) انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ یکم جنوری 2025 سے کِٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم پر چلنے تمام اینڈرائیڈ فونز پر غیر فعال ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام کا مطلب ہے کہ وہ تمام پُرانی ڈیوائسز جو نو یا 10 برس قبل ریلیز ہوئی ایپ تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گی۔

میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم کی جانب سے اس اقدام کی بڑی وجہ ایپ میں صارفین کے لیے نئے فیچرز کی شمولیت، جدید ٹیکنالوجی سے مطابقت، کارکردگی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

یکم جنوری 2025 سے واٹس ایپ جن اینڈرائیڈ فونز میں کام کرنا بند کردے گا اس کی فہرست درج ذیل ہے:

سیم سنگ گلیکسی ایس تھری، مٹرولا موٹو جی، ایچ ٹی سی ون ایکس، سونی ایکسپریا زی،  سیم سنگ گلیکسی نوٹ ٹو، سیم سنگ گلیکسی ایس فور منی، مٹرولا موٹو جی فرسٹ جنریشن، مٹرولا ریزر ایچ ڈی، موٹو ای 2014، ایچ ٹی سی ون ایکس،  ایچ ٹی سی ون ایکس، ایچ ٹی سی ڈیزائر 500، ایچ ٹی سی ڈیزائر 601، ایل جی اوپٹیمس جی، ایل جی نیکسز4، ایل جی جی 2 منی، ایل جی ایل 90، سونی ایکسپیریا زیڈ، سونی ایکسپیریا ایس پی، سونی ایکسپیریا ٹی، سونی ایکسپریا وی۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading