سپین جرونا(ارشد نذیر ساحل )مسلم لیگ ن جرونااسپین کے صدر راجہ مشرف کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا،راجہ مشرف نے تلاوت کلام پاک کے بعد تمام مہمانوں کوخوش آمدیدکہا، تقریب لے نظامت کے فرائض راجہ ساجد محمود نے سرانجام دئیے۔
تقریب سے مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاضی راجہ اسدحسین نے بھی خطاب کیا، تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،اس موقع پر قائد اعظم زندہ باد،میاں نواز شریف زندہ باد،مسلم لیگ ن زندہ باد اور ہاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے گئے۔
تقریب میں سینئر مسلم لیگی رہنما ایاز محمود عباسی،سردار ارشد محمود،چوہدری ایاز مٹھانہ چک،چوہدری محمد ادریس،میاں عمران ساجد ،چوہدری سکندر مانگٹ،محمد آصف رائل،،چوہدری ظفر حسین،قاضی باقر ،میاں طاہر محمود اور دیگر نے شرکت کی اور اپنے قائد سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔