Headlines

عبیرہ ضیاء  پرائم منسٹر   یوتھ پروگرام پاکستان,  اوورسیز چیپٹر  جرمنی کی ممبر منتخب 

فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) عبیرہ ضیاء  پرائم منسٹر   یوتھ پروگرام پاکستان,  اوورسیز چیپٹر  جرمنی کی ممبر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئیں جس پر پاکستان یوتھ  کمیونٹی جرمنی نے مسرت کا اظہار کیا ہے ۔

کمیونٹی کا کہناتھاکہ عبیرہ ضیاء خداداد صلاحیتوں کی مالک ہیں،  نوجوان نسل  میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور مستقبل کے معماروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کا عزم صمیم رکھتی ہیں تاکہ انہیں معاشرے کا ایک پڑھا لکھا باشعور شہری بنا کر ملک و قوم کی نظریاتی و فکری بنیادوں کو مضبوط کیا جاسکے اور وہ  ملک کا نام روشن کرسکیں۔

عبیرہ ضیاء کوممبر وزیراعظم نیشنل یوتھ کونسل کی تعنیاتی پر پاکستان کمیونٹی نے  مبارکباد بھی پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ حافظ عمران ضیا نے  اس توقع کا اظہار کیا کہ  وہ ورثہ میں ملی اپنی خاندانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے  پاکستان بھر  کے جرمنی میں مقیم نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنے حصہ کا کردار ادا کریں گی. 

اس موقع پرعبیرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان یوتھ کے لیے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ احسن طریقے سے سر انجام دینے کوشش کروں گی اور اپنے پیارے وطن پاکستان کا نام ہمیشہ سر بلند رکھوں گی۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading