دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان قونصلیٹ دبئی کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان نے راس الخیمہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین محمد علی النعیمی کے ساتھ ملاقات کی۔ ڈاکٹر احمد الشمیلی، ڈائریکٹر جنرل راس الخیمہ چیمبر سے ملاقات میں دو طرفہ تجارتی تعلقات کو سیکٹر وار B2B ترتیب دینے، مندوبین کے تبادلے اور دونوں اطراف کے کاروباری شعبے کو فائدہ پہنچانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چائمن اور ان کی ٹیم پاکستانی تاجروں کو راس الخیمہ کا دورہ کرنے اور راس الخیمہ فری زونز میں باہمی دلچسپی کی صنعتیں لگانے کی دعوت دینا چاہتی ہے ۔ اس سال کے شروع میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس راس الخیمہ کے دورے کے دوران چیئرمین نے یقین دلایا کہ ان کی ٹیم B2B مصروفیات کے لیے راس الخیمہ کے ایک وفد کے پاکستان کے دورے کے سلسلے میں قونصل خانے کے تجارت اور سرمایہ کاری ونگ کے ساتھ رابطہ قائم کرے گی۔