Headlines

ویسٹ ورلڈ ایونٹس دبئی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن عید الاتحاد کا انعقاد, سینکڑوں افراد کی شرکت

دبئی  (ویب ڈیسک)  ویسٹ ورلڈ گروپ  یو کے کے ذیلی ادارے ویسٹ ورلڈ ایونٹس دبئی  کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن جسے اس سال “عید الاتحاد” کا نام دیا گیا ہے  کے  موقع  پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یو اے ای نیشنل ایوارڈز کے عنوان سے منعقد کی گئی اس  تقریب میں 12 سے زائد ممالک کے دو سو کے قریب ان افراد نے شرکت کی جو عرصہ دراز سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ تقریب کا مقصد امارات میں بسنے والے ان ملکی و غیر ملکی افراد کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جنہوں نے 1971 سے اب تک امارات کی تعمیر وترقی میں کسی بھی طرح اپنا مثبت کردار ادا کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی نامور آرٹسٹ اور متحدہ عرب امارات کے رائل فوٹوگرافر جنہیں بابائے قوم شیخ زاید نے "فنان” کے لقب سے نوازا تھا تشریف لائے جبکہ مہمانان اعزاز میں یورپین فنکار اور مائننگ گرڈ کے نمائندہ جناب راڈو مولیج، لیوینڈر ہوٹل کے مینجنگ ڈائریکٹر بوپیش اروڑہ اور متحدہ عرب امارات کے نامور آرٹسٹ احمد الاوادھی رکنی شامل تھے۔اس  تقریب میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے جن افراد کو انکی نمایاں خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا ان میں رامیش شُکلہ (رائیل فوٹوگرافر انڈیا) راڈو مولیج (کرپٹو انویسٹر اینڈ ایکٹر یورپ) محمد سخاوت حسین (آئیکون رئیل اسٹیٹ یو اے ای) موناسلیمان  (سی او بلنک بیوٹی یو اے ای)  نثار تھلنگارا پریزیڈنٹ انڈین ایسوسی ایشن دبئی (انڈیا) آسیل فرید حسن (نبد الامارات یو اے ای) محمد عاصم درانی (نبد الامارات یو اے ای) ڈاکٹر سید حسنین علی جوہر ، عدیل طارق (یو اے ای) عاشق علی سرکی ( یو اے ای) ولید عثمان عبدالرحمان تروا (نبد الامارات یو اے ای) ڈاکٹر دلیپ بابو صبورام (ڈائریکٹر آف ایس ڈی ایکسپورٹ انڈیا) احمد صالح  ( دبئی پولیس یو اے ای) اسد عباس رانجھا ، مہوش اعوان سوشل میڈیا انفلوانسر پاکستان، محمد جنید مقصود (سی ای او لاکھانی ٹریول اینڈ ٹورزم پاکستان) شاواز بلوچ (ریٹائرڈ لیفٹینٹ کمانڈر نیوی پاکستان) میڈم پروین (جی ایم نبض الامارات )ایران، مجیب جے ہون (رائٹر اینڈ آتھر انڈیا) طاہر خالد (مذہبی سکالر یو ایس اے) ڈاکٹر میانک ویٹس (بیسٹ پلمنالوجسٹ اینڈ سلیپ فزیشن انڈیا) شیخا حسن (سوشل میڈیا انفلوانسر یو اے ای) مدھو شامتھو نایاگم(سی ای او بلومنگ بلاسم فلاورز  سری لنکا) کوئن ایستھر (انٹرنیشنل فیشن ماڈل Sierra Leone)  انجینئر دانش حسین (جرنلسٹ پاکستان) مبین رشید (امیگریشن لائیر پاکستان) سردار خان لاشاری (بزنس مین پاکستان) شیخ قاری فرخ مہتاب (مذہبی سکالر پاکستان) سمیتا وسیم علی ( کینیڈا) کاشف علی ( پاکستان) گگن چھابڑا سریش چھابڑا ( انڈیا) خالد محمود گوندل (جرنلسٹ پاکستان) مہک شاہ (سوشل میڈیا انفلوانسر انڈیا) جیزو ینگ(سو ای او آف انیسٹک ٹریڈ چائنہ)  پنہان زو (سی ای او فش ود یو ریسٹورنٹ چائنہ) جکنگ چن (سی ای او آف لکی کڈز چائنہ) کی رنگ زاہو (چائنہ) نعیم علی (انڈونیشیا) ہیوجن لیو (فاونڈر چائنیز مارشل آرٹ اینڈ چائنیز ٹیچر یو اے ای منسٹری آف ایجوکیشن چائنہ) راکھی داس شکرنجن داس (انڈیا) محمد آصف ڈریم سٹی ہالی ڈے ہومز دبئی نجم شاہ(بزنس مین پاکستان) جتندر کاریہ سی ای او وکیشن ہوم رینٹل دبئی۔ بلال اقبال (ماڈل، ایکٹر پاکستان) شامل ہیں۔

تقریب کے دوران چائنیز مارشل آرٹ سے وابستہ فنکاروں نے شاندار پرفارمنس سے جہاں حاضرینِ محفل کو محظوظ کیا وہیں پاکستانی سندھی کلچرل پرفارمنس نےیورپئین،چائنیز اور عرب مہمانوں کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔

 تقریبِ تقسیمِ ایوارڈز کے بعد دوبئی کی معروف ٹریول کمپنی Trip Ifeza کی طرف سے قرعہ اندازی میں پچاس سے زائد لوگوں میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ لاکھانی ٹریولز کی جانب سے میگا پرائز “عمرہ پیکج” کا اعلان بھی کیا گیا جس میں دوبئی میں مقیم پاکستانی نامور صحافی خالد گوندل کا نام بذریعہ قرعہ اندازی نکلا ۔

تقریب کے  اختتام پر،معزز مہمانوں نے ویسٹ ورلڈ کی اس کاوش کو سراہا جبکہ انتظامیہ میں شامل ڈائریکٹر آپریشنز فیصل امین،ڈائریکٹر مارکیٹنگ شاہنواز ملک،مینیجنگ ڈائریکٹر محمد نوید ستار اور فاؤنڈر سی ای او ویسٹ ورلڈ گروپ UK & UAE ناعمہ لاشاری نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اس امر پر زور دیا کہ ہمیں اپنے روز مرہ کے ان ہیروز کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لیے وقتاً فوقتاً ایسی تقریبات کا انعقاد کرنا چاہئے تاکہ معاشرے میں ایک اچھی روایت قائم کی جاسکے۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading