Headlines

فری لانسرز کیلئے خوشخبری وی پی این رجسٹریشن کا انتہائی آسان طریقہ سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فری لانسرز کے لیے موبائل نمبر سے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرا دی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فری لانسرز اپنے موبائل ڈیٹا کنکشن پر وی پی این استعمال کے لیے اپنا موبائل نمبر رجسٹر کروا سکتے ہیں،سٹیٹک آئی پی ایڈریس نہ رکھنے والے فری لانسرز موبائل نمبر کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکیں گے، یہ سہولت وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اب تک پی ٹی اے کے ذریعے 31 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading