Headlines

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں  یو اے ای کا  نیشنل ڈے تزک و احتشام سے منایا گیا

 
دبئی  (طاہر منیر طاہر )  پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں  خالد حسین چوہدری کی سرپرستی  میں صائمہ نقوی نے عید الا تحاد وطنی کے حوالے سے  پروگرام منعقد کیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی    ابراہیم العواد تھے۔ پروگرام  میں پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی کے بچوں نے ہمیشہ کی طرح شاندار کارکردگی کا مظاہر کیا ۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،  محمد عمران چوہدری نے  تلاوت  کی سعادت حاصل کی ، بعدازاں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔ صائمہ نقوی نے ابتدائی کلما ت میں متحدہ عرب امارات کی قیادت کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عید الاتحاد الوطنی کی مبارکباد  پیش کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ متحدہ عرب امارات کی ترقی ہمارے لیے ایک مثال ہے۔

بعدازاں جنرل سیکٹری   پاکستان سوشل سینٹر شارجہ فراز احمد صدیقی نے متحدہ عرب امارات کی ترقی کو موجودہ و سابقہ قیادت کے دوراندیش اقدامات کا مظہر قراردیا، انہوں  نے امید ظاہر کی کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی مزید بلندیوں کی طرف گامزن ہوگی۔  پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی کے  طلبا کو سٹیج پر دعوت دی گئی جنہوں نے  عید الاتحاد الا وطنی کے حوالے سے ملی نغموں  پر لائیو پرفا رمنس کی ۔

عمران چوہدری نے پاک امارات تعلقات کا جائزہ  پیش کرتے ہوئے امارا تی قیادت کو   مبارکباد پیش کی ، انہوں نے کہا کہ آج امارات کی بے مثال ترقی   شیخ زائد بن النہیان اور موجودہ  صدر   شیخ محمد بن زائد  النہیان کی بے مثال قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی دبئی ، ہیپی ہومز اور الامال سکول شارجہ  کے بچوں نے ملی نغموں، میجک شو، تقاریر کے ذریعے پروگرام کو چار چاند لگادئیے ۔ تقریب میں چوہدری بشیر   ،مظاہر حسین،  ڈاکٹر شاکر،  قاری عبدالصبور اور  حافظ عبدالروف نے  شرکت  کی – 
پروگرام میں بچوں،  بڑوں ، خواتین  اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ پروگرام میں کھانے پینے کے سٹال ، میڈیکل کیمپ، گولڈ جیولری   کے سٹال بھی لگائے گئے تھے ۔جن سے حاضرین بھرپور انداز میں محظوظ ہوئے ۔

پروگرام کے دوران پروگرام روح رواں سید ارسل عباس ، سید ہ ایشال زینب  بیک سٹیج پر پوری طرح متحرک رہیں اور پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ پروگرام کی جان عید الاتحاد وطنی کے حوالے سے ڈرائینگ ، پینٹنگ ، سکیچز  بنانے کا مقابلہ تھا، جس میں مختلف سکولوں کے مختلف گریڈز کے بچوں نے بھرپور شمولیت کی۔

اس  ایونٹ میں جج کے فرائض کے بزم اردو دبئی کے محمد سلیم نے سر انجام دئیے ۔ اول ، دوئم ، سوئم آنے والے طلبا میں  تعریفی اسناد  پیش کی گئیں ۔الامال سکول  گریڈ ون کے محمد حسان چوہدری  نے اتحاد کے حوالے سے خصوبصورت ڈرائینگ بناکر دل موہ لیے اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔آخر میں عید الاتحاد وطنی  کی خوشی میں ایک خوبصورت کیک کاٹا گیا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading