Headlines

سرائے عالمگیر میں قتل ہونے والے اکلوتے بیٹے کے بوڑھے والدین پیرس کی سڑکوں پر سراپا احتجاج  مریم نواز سے انصاف کی اپیل

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرائے عالمگیر میں قتل ہونے والے نوجوان خرم شبیر کے بوڑھے والدین اور فیملی  نے پیرس میں ایک احتجاجی آرگنائزر کیا جس میں سینکڑوں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی۔ مقتول خرم شبیر کے بوڑھے والدین نے کہا کہ  وزیراعلٰی مریم نواز ہمیں انصاف دلائیں ، اور ہمارے اکلوتے بیٹے کے قاتل کو عبرتناک سزا دلوائیں ، رشوت لیکر ہمارے مقتول بیٹے کا کیس خراب کرنے والے پولیس افسران کو نوکریوں سے فارغ کیا جائے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی تین تفتیشی ٹیموں نے قاتل  اللہ کو گناہ گار قرار دیکر سخت سزا کا مطالبہ کیا۔ قتل کے ڈیڑھ سال کے بعد چوتھی انکوائری میں   ڈی ایس پی  نے پہلے مدعی پارٹی اور گواہوں کو ڈرایا دھمکایا اور پھر اور حقائق کے برعکس اُلٹا مدعی پارٹی کے خلاف رپورٹ لکھ کر مقتول خرم شبیر کا کیس خراب کرنے کی گھناؤنی سازش کی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ قاتل  اور  کیس خراب کرنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور انہیں عبرت کا نشانہ بنایا جائے ،  اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم فرانس سمیت یورپ بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کے سامنے مظاہرے کریں گے۔ 
گفتگو کرتے ہوئے مقتول خرم شبیر کے والدین کا کہنا تھا کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے درخواست ہے کہ بوڑھے والدین کی فریاد سن کر ملزمان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے تاکہ ہمیں انصاف مل سکے۔مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا یہی مقصد ہے کہ میرے معصوم بیٹے کے قاتلوں کو سزا دلوا سکوں۔والد کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہے کہ فرائض میں غفلت برتنے اور اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading