دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان بزنس کونسل شارجہ نے “ انویسٹ ان شارجہ “ کے لئے پاکستان سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کی گول میز کانفرنس کا اعلان کیا ہے-
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں پاکستان بزنس کو نسل شارجہ کے عہدیدا ران نے ایک پر یس کا نفرنس میں باضابطہ اپنے نئے عہدید اران کا اعلان کرتے ہوئے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل بارے بھی میڈیا کو بریف کیا- نئے عہدے دا ران میں ڈاکٹر ایس ایم طاہر چیئر مین، سید سلیم اختر فرسٹ وائس چیئر مین، عامر حسن سیکنڈ وائس چیئر مین اور سلمان وصال محمد کو سیکرٹری جنرل ہونگے جبکہ ڈائریکٹر ایڈوائزری بور ڈ خالد حسین چوہدری، ڈائریکٹر ممبر شپ حاجی محمد یاسین، ڈائریکٹر میڈ یا کمیٹی خاور حسین، ڈائر یکٹر فنانس محمد فاروق ، میاں عمر ابراہیم ڈائریکٹر ایونٹ کمیٹی ، ڈائریکٹر کو آرڈینیشن کمیٹی صفدر رشید ، ڈائریکٹر خواتین ونگ فرزانہ منصور، ظہیر احمد ڈائریکٹر ایونٹ کمیٹی کے طور پر نئی ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں-
پر یس کا نفرنس میں نو منتخب عہدے دران نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان بزنس کو نسل شارجہ میں متحدہ عرب امارات کی نمایاں کاروباری شخصیات کو شامل کیا جائے گا جس کے لئے با قاعدہ ممبر شپ مہم کا آغاز جنوری 2025 میں کیا جائے گا اس سلسلے میں جو بھی پاکستانی تاجر شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ممبر ہے اور اچھی ساکھ کا مالک ہے وہ پاکستان بزنس کونسل کا ممبر بن سکتا ہے۔ یہ کونسل 26 دسمبر تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی ممبر ان کے ذریعے نئی کو نسل منتخب ہو گی . کونسل نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہم پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی کاروباری برادری کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے دو طرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی روابط اور سرمایہ کاری میں اضافہ آپس میں اتحاد اور اتفاق رائے سے آگے بڑھایا جائے گا آئندہ ہونے والی کاروباری سرگرمیوں اور سیمینار کی منصوبہ بندی کی جائے گی ویب سائیٹ کے ذریعے آئندہ ہونے والی کاروباری سر گرمیوں اور منصوبہ بندی اور دیگر پروگراموں کی تشہیر کی جائے گی، دیگر ممالک کے کاروباری وفود کو شارجہ دورے کی دعوت دی جائے گی اور شارجہ پاکستان بزنس کونسل کا وفد کا بھی کاروباری روابط کو مضبوط بنانے کے لئے دیگر ممالک کے دورے کرے گا-
پر یس کا نفرنس میں بتایا گیا کہ 21 نومبر کو پاکستان بزنس کونسل شارجہ انویسٹ ان شارجہ کے اشتراک سے پاکستان کے 100 بڑے سرمایہ کاروں کو دعوت دے گا جس میں شارجہ چیمبرآف کامرس، انویسٹ ان شارجہ اور پاکستان بزنس کونسل کے ارکان متحدہ عرب امارات میں محفوظ سرمایہ کاری کے بارے کاروباری افراد کو بریفنگ دیں گے-
پاکستان بزنس کو نسل شارجہ کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ پاکستان بزنس کو نسل شارجہ کے قیام کا مقصد شارجہ میں موجود پاکستانی بزنس کمیونٹی کے مسائل کا فوری اور بر وقت حل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بزنس کو نسل شارجہ کے قیام سے پاکستانی بزنس کمیونٹی کو فوائد حاصل ہونگے۔
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز