Headlines

یوٹیوب میں ایک اوربہترین فیچر کے اضافے کا فیصلہ

کیلیفورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوٹیوب میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس پلیٹ فارم پر ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ بہتر بنائے گا۔

گوگل کے زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں ایک نیا پلے بیک سلائیڈر متعارف کرایا جار ہا ہے جس میں ایسے ٹولز موجود ہیں جو ویڈیو دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنائیں گے۔

9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوٹیوب کی جانب سے پرانے پلے بیک اسپیڈ آپشن کو نئے سلائیڈر انٹرفیس سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔

اس نئے سلائیڈر میں آپ ویڈیو پلے بیک سپیڈ کو 0.05 سیکنڈ بھی کرسکیں گے۔پلے بیک سپیڈ کنٹرولز سے یوٹیوب ویڈیوز کو دیکھتے ہوئے صارفین کو بہت زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے۔

یعنی اگر آپ کسی چیز کو یاد کرنے یا سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ ویڈیو کی اسپیڈ کو نمایاں حد تک سست کرکے دیکھ سکیں گے۔

اس سے قبل پلے بیک کنٹرولز میں صارفین کو 5 آپشنز 0.25x، 1.0x، 1.25x، 1.5x اور 2.0 دستیاب تھے۔

نئے سلائیڈر میں پرانے آپشنز تو دستیاب ہوں گے ہی، اس کے ساتھ ساتھ 0.25 سیکنڈ، 0.5 سیکنڈ اور 0.75 سیکنڈ کے آپشنز بھی نظر آئیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نیا فیچر سب سے پہلے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

البتہ ڈیسک ٹاپ ورژن میں اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

اس سے قبل گوگل کی جانب سے یوٹیوب کے منی پلیئر کو ری ڈیزائن کیا گیا تھا جبکہ سیٹنگز مینیو کو بھی سادہ بنایا گیا تھا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading