کراچی (پروموشنل ریلیز ) پاکستان کے معروف اسمارٹ فون برانڈ ٹیکنو نے اپنی مقبول CAMON 30 سیریز میں سب سے زیادہ انتظار کئے جانیوالاCamon 30S متعارف کرادیا ہے ۔یہ نیا اسمار ٹ فون جدید ترین خصوصیات ،بجلی جیسی تیز رفتار کنیکٹویٹی اور جدید آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس ہے ،اور یہ سب ایک شاندار اور جدید ڈیزائن میں پیک کیا گیا ہے ۔
یہ فون کا سمک کنسنٹرک ڈیزائن کے ساتھ نہ صرف اسٹائلش ہے بلکہ انتہائی کار آمد بھی ہے ۔اس کی 6.78″ 120Hz AMOLED کی خمدار اسکرین ہموار اور متحرک ڈسپلے کو یقینی بناتی ہے ،جو شاندار بصری تجربہ کیلئے بہترین ہے۔
CAMON 30S کی سب سے نمایاں خصوصیت سونی کی جدید ترین کیمرہ ٹیکنالوجی ہے ،جو کسی بھی صورتحال میں غیر معمولی تصویری معیار فراہم کرتی ہے ۔اس کا الٹرا کلیئر موڈ اپنے متاثر کن100میگا پکسل ریزولوشن کے ساتھ چیلنجنگ حالات میں بھی تفصیلی اور متحرک تصاویر کو یقینی بناتا ہے ۔سونیMX896سپر لائٹ حساس سینسر سے لیس کیمرہ کم روشنی میں بھی بہترین کارکردگی دکھاتا ہے اور ہر شاٹ میں شفافیت اور چمک کو بڑھاتا ہے ۔مزید بر آں،اس کا 50میگا پکسل آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن حرکت کرتے ہوئے مناظر کی تصویر کشی میں بھی تیز اوردھندلے پن سے پاک امیجز کی ضمانت دیتا ہے۔سونی کے جدید ترین لینس اور اور سینسر ٹیکنالوجی خاص طور پر کم روشنی اور رات کے اوقات میں تصویر کشی میں بے مثال کارکردگی دکھاتے ہیں۔
پورٹریٹ فوٹو گرافی کیلئے ،یونیورسل ٹون فیچر آپ کی جلد کے رنگ اورمقام کوانتہائی ذہانت کے ساتھ شناخت کرتا ہے ،اور آپ کے پورٹریٹ کو مزید خوبصورت اور قدرتی بنانے کیلئے جلد کے رنگ کو خود بخود بہتر بناتا ہے ۔
CAMON 30Sمیں آرٹیفشل انٹیلی جنس صلاحیتوں کی ایک وسیع رینج موجود ہے جو مختلف صورتو ں میں صارف تجربے کو بہتر بناتی ہے ۔کارکردگی میں بہتری کے لحاظ سے اس میںٹیکسٹ جنریشن کیلئے ASK AI ،گرامر چیکنگ،اور آپٹمائزیشن کے ساتھ ایک آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹرانسلیشن فیچر شامل ہے،جو تمام زبانوں میں موثر مواصلات کو ممکن بناتا ہے ۔
اس کے کیمرے کی آرٹیفشل انٹیلی جنس فنکنشلٹی میںAIGCٹیکنالوجی موجود ہے ،جس میں ٹمپلٹس کی ایک وسیع رینج شامل ہے ،جس میں تصاویر سے ناپسندیدہ اشیاء ہٹانے کیلئے AI Eraser اورآرٹیفشل وال پیپر کو متحرک آرٹیفشل انٹیلی جنس سے تیار کردہ تصاویر کے ساتھ ہوم اسکرین کو ذاتی بنانے کیلئے ٹولز شامل ہیں۔سوشل ٹربو فیچر صارف کے تعاملات کو بہتر بناتا ہے ،جبکہ بیک گراؤنڈ چینجر تصویر اور ویڈیو کے پس منظر میں آسانی سے ترامیم کی سہولت دیتا ہے ۔
اس کی بڑی 5000mAh بیٹری اور33واٹس پر چارج کے ساتھ دیرپا اوراور فوری چارجنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔اس کی 256GB ROM اور16GB RAM(بشمول 8GBکی توسیع شدہ ریم)کے ساتھ شاندار اسٹوریج اور میموری فراہم کرتی ہے ،جس میں ایپس،میڈیا اور ہموار کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے کافی جگہ موجود ہے۔
ہڈ کے نیچے یہ MediaTek G100پروسیسر کے ساتھ مزین ہے ،جو ملٹی ٹاسکنگ اور گیمنگ کیلئے بہترین کارکردگی دکھاتا ہے ۔اس کی پائیداری بھی اس کی اہم خاصیت میں شامل ہے ،اورIP53 پانی اور اسپلش سے بچاؤ کیلئے کارننگ سے تصدیق شدہ تحفظ فراہم کرتا ہے ۔
یہ نیا اسمارٹ فون تین مختلف دیدہ زیب رنگوں مڈ نائٹ بلیک،ایکوا بلیو اور سن سیٹ گولڈ میں دستیاب ہے ۔
ٹیکنو نے اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجی کے عروج اور کارکردگی کی حامل ڈیوائسز کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھCAMON 30S کونئے انداز اور فعالیت میںمیںتوازن کے متلاشی جدت پسند صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے ،جس کی قیمت جدت پسند صارفین کیلئے محض59,900روپے مقرر کی گئی ہے۔
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز