Headlines

نظریہ وقت دفن ہو کر رہ گیا : چودھری نورالحسن تنویر

دبئی (طاہر منیر طاہر )  پاکستان مسلم لیگ ن گلف و مڈل ایسٹ کے سابق صدر اور سابق ایم این اے چودھری نورالحسن تنویر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین پاکستان کی شق 63 کو مد نظر رکھتے ہوئے اچھا فیصلہ دیا ہے جس پر قاضی فائز عیسی اور ان کے رفقاء لائق صد تحسین اور مبارکباد کے قا بل ہیں،  آئین پاکستان کے مطابق فیصلہ دیا ہے جس پر ہمیں ان پر فخر ہے-

 انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا دیا ہوا نظریہ وقت دفن ہو کر رہ گیا ہے، عدالت عظمیٰ نے  کسی کی طرفداری نہیں کی بلکہ  آئین پاکستان کے مطابق صحیح فیصلہ دیا ہے   جس پر تاریخ میں ان کا نام سنہری الفاظ میں لکھا جائیگا-   چودھری نورالحسن تنویر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد  نواز شریف پر لگنے والے تمام الزامات غلط ثابت ہوئے ،  پانامہ کیس ثابت ہوا اور نہ ہی منی لانڈرنگ کیس میں سے کچھ نکلا-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading