Headlines

بیرسٹر امجد ملک کی نامزدگی سے اوورسیز کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی: رضوان الحق

جدہ(بیورو رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ جدہ ریجن کے چئیرمین میاں رضوان الحق نے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے اوورسیز چیپٹر کے بیرسٹر امجد ملک کو وزیر اعلی پنجاب کیطرف سے اورسیز کمیشن پنجاب کا وائس چیئر پرسن مقرر کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پنجاب کے رہنے والے اورسیز پاکستانیز کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ وہ خود اورسیز پاکستانی ہیں اور انکے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔

 بیرسٹر امید ملک کی نامزدگی پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ  ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کریں گے۔چیئرمین جدہ ریجن نے کہا کہ ہمیشہ مسلم لیگ نواز جب بھی اقتدار میں آئی نے کارکنوں کو عزت دی، مسلم لیگ نواز نے ترقیاتی کام شروع کر کے لوگوں کو  روزگار دیا۔ 

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading