لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے برطانیہ کے نامور قانون دان بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرمین پنجاب اووسیز پاکستانی کمیشن نامزد کردیا جس پر مسلم لیگ ن جرمنی کے سیکریٹری انفارمیشن حافظ محمد عمران ضیاء جنجوعہ نے مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق اس نامزدگی سے اوورسیز اور لیگی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ ایک قابل وکیل کو ایک اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بیرسٹر امجد ملک برطانوی وکلاء کی تنظیم ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائیرز کے چئیرمین ہیں اور برطانیہ میں انسانی حقوق کا سنہ 2000 کا بہترین وکیل کا ایوارڈ رکھتے ہیں- وہ ہیومن رائیٹس کمیشن پاکستان اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے تا حیات ممبر ہیں ۔
حافظ عمران ضیا ء جنجوعہ کا کہناتھا کہ امجد ملک برطانیہ میں پاکستانیوں کی آواز ہیں، وہ دو کتابوں کے مصنف ہیں ، پاکستان اور برطانیہ میں انسانی حقوق اور شخصی آزادیوں سے متعلق ان کے آرٹیکلز مقامی اور پاکستانی اخباروں میں چھپتے رہتے ہیں۔ وہ پاکستان میں اورسیز منسٹری کے ذیلی ادارے میں دو سال 2016-2018 تک اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے چئیرمین بورڑ آف گورنرز بھی رہے ہیں اور انہوں نے اپنے دور میں دور رس اصلاحات کی بنیاد رکھی تھی ۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ برطانیہ میں بیس سال سے اپنی وکلاء کی فرم امجد ملک چلا رہے ہیں جس نے بہت سے مشہور مقدمات میں سائلین کی قانونی مدد کی ہے تاکہ انصاف کی راہ ہموار ہوسکے اور داد رسی ممکن ہو، امید کرتے ہیں کہ اب وہ اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے میں اپنا کردار بخوبی نبھائیں گے ۔