Headlines

پاکستان پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما چودھری سجاد نذیر کے اعزاز میں عشائیہ

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما چودھری سجاد نذیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں پارٹی امور سمیت دیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

 سعودی دارالحکومت ریاض میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن مڈل ایسٹ کے صدر احتشام جاوید کوہلی کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں چودھری سجاد نذیر  کا قاضی اسحاق میمن، وقار نسیم وامق، زکیر احمد بھٹی، الیاس رحیم اور اعجاز رحیم نے خیر مقدم کیا۔

 اس موقع پر صدر پی وائے او گلف احتشام جاوید کوہلی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں مقیم پیپلز پارٹی کے ورکرز خصوصاً نوجوانوں کو منظم اور متحرک کیا جا رہا ہے۔

پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما چودھری سجاد نذیر نے اوورسیز پیپلزپارٹی اور پی وائے او عہدیداروں اور ورکرز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی سیاسی اور جمہوری جماعت ہے جو عوام کے حقوق اور ان کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

Leave a Reply