Headlines

مراکش کے شہر رباط میں یوم دفاع کی پروقار تقریب پاکستانی سفیر کا عربی میں خطاب  مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین 

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) مراکش کے شہر رباط میں یوم دفاع کی پروقار تقریب  کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے سفیر محمد سمیع کی دعوت پر مختلف ممالک کے سفیروں سمیت کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت  کی،پاکستانی سفیر محمد سمیع نے شرکا سے عربی زبان میں خطاب کیا ۔

تفصیلات کے مطابق شرکا  نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین  پیش کیا، پاکستانی سفیر محمد سمیع کاکہناتھاکہ پاک فوج کی تاریخ شاندار ہے، دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا حصہ بن کر بھی وہ شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہے، پاکستان میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کے سبب عوم چین کی نیند سوتے ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے، پاک فوج کا پیشہ ورانہ کرداد ہر پاکستانی کیلئے قابل فخر ہے، ملک کی سرحدیں ہوں یا ملک میں آئی کوئی بھی آفت ہو، پاک فوج ہر اول دستہ کا حصہ ہوتی ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو خصوصی طور پر اجاگر کیا  اور کہاکہ کشمیری قوم  دھائیوں سے بھارتی ظلم و تشدد کا شکار ہے، محمد سمیع نے عرب دنیا سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

محمد سمیع نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی دنیا سے اسے بند کرانے کا مطالبہ بھی کیا ۔یوم دفاع کی تقریب میں منسٹر آف جسٹس عبدالطیف اوبائی، ایمبیسڈر چیف آف پروٹوکول انس خلیص نے بھی شرکت کی ۔یوم دفاع کی تقریب میں پاکستان اور مراکش کے پرچم کی تصویر والا بڑا کیک بھی کاٹا گیا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading