فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) جرمنی میں اوورسیز پاکستانیز فرینڈز رانا جہانگیر وقار وڑائچ، رضوان نے آج ایک گرِل(grill) پارٹی کا اہتمام کیا جس میں اوورسیز فرینڈز کے تمام احباب نے بھرپور پور شرکت کی۔ گرل پارٹی میں خوب ماحول کو گرمایا گیا جس میں توصیف سر فہرست رہے۔ گرل پارٹی کے بعد فرینڈلی بیڈ مننٹن میچ اور ذیشان کی طرف سے کسوٹی کھیلی گئی ہے جبکہ کچھ لوگ دیگر کھیلوں میں مصروف رہے ۔
چھٹی کا دن اوورسیز پاکستانیز فرینڈز نے خوب انجوائے کیا اور گپ شپ ہوئی۔ وقار کے گارڈن میں شرکت کرنے والے احباب میں رضوان، اکبر جوئیہ، منصور احمد، حفیظ ملک، عامر سہیل، رانا جہانگیر، وقار وڑائچ، عمیر چیمہ، نوید احمد، صدیق مرزا، خالد، سلیمان، مصور احمد، راو عمران، طارق چیمہ، عبد الرشید مالن، حافظ محمد عمران ضیاء جنجوعہ، نوید ناصر اور دیگر احباب شامل تھے۔