Headlines

جتنی زیادہ اطاعت رسول ﷺ ہوگی اسی قدرمحبت  ہوگی:عبیدرضا عطاری

 بارسلونا(ارشدنذیر ساحل )دعوت اسلامی اسپین کے زیر اہتمام اسپورٹس ہال  بارسلونا سنٹرمیں نماز جمعہ کا خصوصی انتظام کیا گیا جس میں خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی نے خطبہ جمعہ دیا،اہل اسلام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خطبہ جمعہ میں مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی نے کہا ہم یہ دیکھیں کہ ہم اپنے کریم آقاﷺ سے محبت کرتے ہیں محبت کی بھی ایک پہچان ہے صحابہ نے محبت رسولﷺ کی علامات بتائی ہیں اقوال اور افعال میں رسول کی پیروی کرنا۔آقاﷺ کی سنتوں پر عمل کرنا اتباع صرف رسول اللہ کی ہوسکتی ہے اللہ کی نہیں آقا علیہ اسلام کی نماز ،لباس وغیرہ کی اتباع کرنا ، ہم تبھی مسلمان ہیں جب آقاﷺ سے محبت کرتے ہیں محبت کے درجے ہیں مسلمان حرام گوشت نہیں کھائے گا کیونکہ اللہ اور اس کے رسولﷺ نے منع فرمایا ہے،جتنی زیادہ اطاعت ہوگی اسی قدرمحبت زیادہ ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ  اصل زندگی آخرت کی ہے ہمیں اس کی فکر کرناہے کہ کہیں وہ خراب نہ ہوجائے آقاﷺ کا تذکرہ کرنا بھی محبت کا ایک درجہ ہے کیونکہ جس کو آپ پسند کرتے ہیں اسی کی بات کرتے ہیں اور بہترین ذکر درود پاک پڑھنا ہے جس سے محبت ہوتی ہے اس کی سیرت پڑھتا ہے حالات زندگی کو جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ ہجرت کیسے ہوئی ،عبادات کیسے کرتے تھے۔


 اس موقع پر مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی نے سلسلہ قادریہ کی بیعت بھی لی،نگران یورپ اسید رضا عطاری نےمیلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلے میں آج  نکالے جانے والے جلوس میں شرکت کی دعوت دی۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading