واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس روزانہ اتنا کما لیتے ہیں جتنا بیشتر افراد زندگی بھر کمانے سے قاصر رہتے ہیں۔
انہوں نے اب تک اپنی لگ بھگ 27 فیصد دولت فلاحی کاموں کے لئے عطیہ کر دی ہے مگر اب بھی ان کے بینک اکاو¿نٹس میں اربوں ڈالرز موجود ہیں۔ایک تخمینے کے مطابق بل گیٹس ہر منٹ 5 سے 10 ہزار ڈالرز کما رہے ہیں۔
بلومبرگ کے مطابق بل گیٹس اس وقت 159 ارب ڈالرز کے مالک ہیں جبکہ فوربز کے مطابق وہ 137 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔اب یہ فرق کیوں ہے یہ تو معلوم نہیں مگر یہ واضح ہے کہ وہ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں جو متعدد جائیدادوں، گاڑیوں اور ایک طیارے کے مالک ہیں۔
ویسے تو ان کے پاس ہر طرح کی سہولت اور آسائش موجود ہے مگر کہا جاتا ہے کہ وہ کافی کفایت شعاری سے اپنی دولت خرچ کرتے ہیں۔وہ جو کچھ بھی خریدتے ہیں وہ یا تو سرمایہ کاری ہوتی ہے یا ان کی ضرورت، جیسے اس وقت امریکا میں سب سے زیادہ زرعی زمینیں بل گیٹس کی ملکیت ہیں۔
اگر فوربز کی فہرست کو درست مانا جائے تو وہ اس وقت 137 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور اگر وہ روزانہ 10 لاکھ ڈالرز خرچ کرنا شروع کر دیں تو ان کی دولت ختم ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟یعنی ان کی دولت میں مزید اضافہ نہ ہو اور بس وہ روزانہ 10 لاکھ ڈالرز خرچ کرنے لگے تو ان کے بینک اکاونٹس خالی ہونے میں کتنا وقت درکار ہوگا؟
یقین کرنا مشکل ہوگا کہ ایسی صورت میں بل گیٹس کو مکمل طور پر غریب ہونے میں 345 سال سے زائد عرصہ درکار ہوگا۔جی ہاں واقعی اتنا عرصہ لگ جائے گا اور وہ بھی اسی صورت میں جب ان کی دولت میں مزید اضافہ نہ ہو۔
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز