دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی بزنس مین "علی راؤ ” کو اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF ) اسلام آباد پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب کر لیا گیا۔ "علی راؤ ” پاکستان بزنس کونسل دبئی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے ممبر بھی ہیں- انہیں گلف و مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے-ایک ملاقات میں علی راؤ نے بتایا کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے سلسلہ میں پر عزم ہیں- انہوں نے کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی کے لئے گلف و مڈل ایسٹ کے ممالک جا کر وہاں بسلسلہ روزگار مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کریں گے اور (OPF ) کے پلیٹ فارم سے انہیں حل کریں گے-
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز