Headlines

 پاکستان ہمارے بانیوں کے عزم اور قربانیوں کا نتیجہ ہے: اسحاق ڈار

  فرینکفرٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ   پاکستان ہمارے بانیوں کے عزم اور قربانیوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے ایک آزاد اور خود مختار مملکت کا خواب دیکھا تھا، آج ہم ان کی قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں؛ان کا وژن عزم اور استقامت ھماری  آنے والی نسلوں کے لے بہترین مشعل راہ ہے۔

ا ن کا یہ بیان فرینکفرٹ میں قونصلیٹ جنرل کو بھیجا گیا جو آزادی کی تقریب کے دوران پڑھ کر سنایا گیا۔اس بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ہر سال ہم تصور پاکستان پر اپنے یقین کی تجدید کرتے ہیں۔ اور پاکستان کی بھرپور خدمت کے لیئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ اس یوم آزادی پر ہم قومی ترقی اور استحکام کے لیئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جو ایک جدید اور ترقی پسند ملک کے لیئے ہماری قومی امنگوں کا مظہر ہے ۔پاکستانی قوم نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ ہم بر مشکل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم دہشت گردی انتہا پسندی اور تقسیم کی قوتوں کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔ ہم ایک پرامن، روادار اور ترقی پسند معاشرے کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اس یوم آزادی کے موقع پر خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں جو ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بڑھ چڑھ کے حصہ لیتے ہیں۔ وہ جہاں بھی بستے ہیں ان کے دل پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔ حکومت پاکستان اور تمام پاکستانی سفارتخانے ہمیشہ ان کی اور ان کےاہل خانہ کی خدمت کے لیے کوشاں رہیں گے۔

 آج جب ہم آزادی کا جشن منا رہے ہیں، ہمیں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کو ہرگز بھولنا نہیں چاہیے جو استعماری قوتوں کے ظلم کا شکار ہیں۔ ان کے حالات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے۔ ہم اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔پاکستان بین الاقوامی سطح پر جبر اور بیرونی تسلط کا سامنا کرنے والے نہتے لوگوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔ اور ہماری خارجہ پالیسی قائد اعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے اقدار اور اصولوں پر بمیشہ کاربند رہے گی۔آئیے اپنے ملک کی ترقی اور روشن مستقبل کے لیے جدوجہد کا عہد کریں۔ اور امن جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیئے مل کر آگے بڑھیں۔”

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading