Headlines

احسان الحق باجوہ کی فرینکفرٹ میں قونصلیت جنرل آف پاکستان میں زاہد حسین سے ملاقات  کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر اتفاق

فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز احسان الحق باجوہ نے فرینکفرٹ میں قونصلیت جنرل آف پاکستان میں قونصلیٹ جنرل زاہد حسین سے تفصیلی ملاقات کی جس دوران   گزشتہ دنوں افغان باشندوں کی طرف سے قومی پرچم کی بے حرمتی پر اظہار مذمت کی۔

ان کاکہناتھا کہ   سبز ہلالی پرچم ہماری شان ہے، اس کے ساتھ کسی کو بے ہودہ حرکت نہیں کرنے دیں۔   احسان الحق باجوہ نے  پاسپورٹ پابندی ختم ہونے کے متعلق بھی زاہد حسین سے تبادلہ خیال کیا اور   پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پہلی فرصت میں حل کرنے پر زور دیا۔ 

قونصلیٹ جنرل   زاہد حسین نے یقین دہانی کروائی کہ پاکستانیوں کے مسائل کو پہلی ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

اس موقع پر معروف بزنس مین رانا عامر محمود،  عمران،  راجہ انجم چوہان،  حافظ محمد عمران ضیاء سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading