Headlines

عمران خان آج بھی آرمی چیف سے بات چیت کے خواہمشند سیاسی لوگوں سے ڈائیلاگ کے قائل نہیں: رانا ثنا ء اللہ

پیرس(ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان کے مشیر اور لیگی رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ ہماریحکومت کی خواہش اور کوشش ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں لیکن عمران خان نے پہلے دن سے سیاسی لوگوں سے نہ بیٹھنے کا فیصلہ کر رکھاہے، وہ اقتدار میں تھے تب بھی سیاسی لوگوں سے ڈائیلاگ کو تیار نہیں تھے ، آج ہم اقتدار میں ہیں اور وہ جیل میں ہیں لیکن ا ن کی سوچ بالکل جمہوری نہیں، آج بھی آرمی چیف سے بات چیت کے خواہشمند ہیں لیکن سیاسی لوگوں سے ڈائیلاگ کے قائل ہی نہیں۔

ان خیالات کا اظہار رانا ثنااللہ خان نے پیرس میں مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے منعقدہ تنظیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نےمزید کہا کہ عمران خان ہر بار مجھے للکارکرکہتے رھے کہ رانا ثنااللہ میں آرھا ہوں، میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا،میں نے پھر اسی دھکمی کےجواب میں کہاتھاکہ تم اسلام آباد آو ،میں بھی تمہیں دیکھ لونگا، اس بار تمہارا مکمل اور شافی علاج کرونگا۔سب نے دیکھا کہ وہ ڈی چوک کی طرف منہ نہ کرسکا اور دور ہی سے بھاگ کھڑا ھوا اور یہ کہہ کر جان چھڑائی کہ میں چھ دن بعد دوبارہ آونگا۔
رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی رکوانے کیلئے لانگ مارچ کیا اور آرمی ہیڈ کوارٹر کے سامنے لوگوں کو اکٹھا کیا، اس نے ہر دفعہ کوشش کی کہ خونریزی ہو اور لاشیں گریں تاکہ  سیاست چمک سکے لیکن ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور کسی پر گولی نہیں چلائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ  میاں نوازشریف کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے 2013سے اٹھارہ تک نہ مہنگائی تھی۔ ڈالر بھی کنٹرول میں تھااور پیٹرول کی قیمت بھی 63 روپے تھی۔ اس دور میں معاشی ترقی اور شرح نمو کو دیکھتے ھوئے ہمیں جی ٹونٹی میں شمولیت کی نوید مل رہی تھی کہ پھر عمران خان کو لانچ کیا گیا اور ملکی معیشت کو برباد کیا اور آج بھی معیشت سنبھل نہیں رہی۔اس نے گرفتاری سے قبل کہنا شروع کردیا تھا کہ اگر میں گرفتار ھوا تو ملک میں آگ لگ جائیگی،کیا ھمارے لوگ گرفتارنہیں ہوئے؟ہماری پوری درجہ اول کی قیادت کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں نہیں ڈالا؟  ناجائزمقدمات بھگتے،ہم نے تو فوج پر حملے نہیں کروائے ،یہ عدلیہ پر بھی حملہ آور ہوتا رہا ، جب بھی عدالت جاتا، ہزاروں بندے عدالت کے سامنے بلالیتا، ججوں اور پولیس کو بھی دھمکیاں دیتا رہا، الٹا عدالت پیشی کی بجائے باہر گاڑی میں ہی بیٹھ کر حاضریاں لگواتا رہا،  یہ شخص جمہوری سوچ والا نہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ پر اسے لائے جانے کے باوجود  اسمبلی میں شہبازشریف نے بطور اپوزیشن لیڈر خطاب کرتے ھوئے کہا کہ عمران خان ، ھمیں الیکشن پر بڑے اعتراضات ہیں لیکن  آپ جس طرح بھی وزیراعظم بن گئے ، ہم آپ کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں، آئیں چارٹر ڈیموکریسی کو آگے بڑھائیں اور چارٹر آف اکانومی کریں تاکہ حکومت کسی کی بھی ہو ملکی معیشت کی پالیسیاں چلتی رہیں اور عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

انہوں نےمزیدکہا کہ حالیہ بجٹ میں عوام کیلئے جتنا ریلیف دینا چاھتے تھے ،وہ معاشی حالات کے باعث نہیں دے سکے لیکن اگلے سال کے بجٹ سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ھوجائیگا، اپنا ووٹ بنک قربان کرکے ملک کو دیوالیہ ھونے سے بچایا ھے۔انہوں نے بیرون ملک بیٹھی مسلم لیگی قیادت اور کارکنان کو ہدایت کی کہ اب سوشل میڈیا سمیت ہر محاذ پر اس فتنے کا ڈٹ کر مقابلا کیا جائے، یہ ملک کو بدنام کرنے کیلئے اوورسیز  کمیونٹی میں متحرک  ہورہے ہیں، ان کا اصل چہرہ اور انکے کرتوت سامنے لانے کیلئے آپکو کام کرنا ہوگا،اس بات کی بھی تحقیقات کررہےھیں کہ جرمنی میں پرچم اتارنے کے واقعہ میں  یہ لوگ بھی کیا ملوث ہیں لیکن  اس پر زیادہ بات نہیں کرونگا۔

اس موقع پر مسلم لیگ انٹرینشنل آفیئرز کے کوارڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے   کہا کہ اسحاق ڈار نے ہمارے بھرپور مطالبے پر پناہ لینے والوں کے لیے  پاسپورٹ کا مسئلہ حل کردیا ہے، 35 ممالک میں اپنی تنظیمیں فعال کی ہیں،  حکومت نے ماضی میں ائیرپورٹ پر ڈیسک بنائے تھے، اوورسیز کمیشن کو فعال طریقے سے چلایا لیکن  عمران خان نے اپنے دور میں اوورسیز پاکستانیوں سے صرف پیسےبٹورے، وہ اوورسیز  کی باتیں بہت کرتے ھیں لیکن کبھی برطانیہ کے دورے پر بھی نہیں آئے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ سب کو بتادیا ھے کہ نومئی ہماری ریڈ لائن ہے ، انہوں نے آخر میں جرمنی، ہالینڈ اور دیگر ممالک سے آنیوالے وفود کا شکریہ ادا کیا  اور ن لیگ ہالینڈ کے صدرپرویز اقبال سندھیلہ کی سوشل میڈیا کے کام کوسراہتے ھوئے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے ایجنڈے اور منشور کو بہت پرموٹ کیا ھے۔اس سیمنیار سے سابق ایم پی اے رانالیاقت، پرویز اقبال سندھیلہ، یورپی کوآرڈینیٹر قمرریاض،ن لیگ فرانس کے صدر میاں محمد حنیف، چیف پیٹرن طلعت محمود چوہان،سیکرٹری جنرل رانا محمود علی خان سینئر نائب صدر وسیم اکرم، شمروز الہی گھمن،چیرمین راجہ علی اصغر نے خطاب کیا۔ اس سمینیار ن لیگ فرانس کی سیکریٹری جنرل رانا محمود علی خان،جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد علی  اور دیگر بہترین انتظامی امور انجام دینے کے لئے انتہائی متحرک نظر آئے۔

سیمینار میں ن لیگی کی سنئیر قیادت سابق ن لیگ فرانس اختر بٹ،سابق سینئر نائب صدر راجہ منظور جنجوعہ، سابق چیئرمیں شیخ جاوید، سابق چیئرمین چوھدری شاہین اختر،فرانس چیپٹر کے سرپرست سردار ظہور اقبال، یوتھ ونگ کے صدر خان اصفر اور دیگر سینئر رہنماوں چوھدری شہباز کسانہ،ملک ارشاد اعوان، چوھدری عصمت اللہ گوندل، سیکریٹری انفارمیشن راجہ اشفاق حسین،زاھد مصطفے اعوان،نعیم چوھدری، شکیل بھٹی، مہر شکور، راجہ عابد ایڈووکیٹ، خواتین ونگ کی صدر نئیرہ سلطانہ،راو طاھر، چوھدری صفدر برنالی ، حافظ محمد عمران ضیاء سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی، چیف ایڈیٹر امید سحر انٹرنیشنل،  رانا انجم چوہان جرمنی سمیت دیگر اھم رہنماوں اورسینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading